Thu, 01 Jun 2023 21:31:32
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے ملک کے چوٹی کے پہلوانوں کی حمایت میں یونائیٹڈ کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی طرف سے ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر، دہلی پولیس نے شہر کی تمام سرحدوں پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 21:26:29
سپریم کورٹ نے شناختی کارڈ دکھائے بغیر 2 ہزار روپے کے نوٹ کی تبدیلی کے خلاف عرضی کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت کے تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کی فوری سماعت کرنی پڑے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 20:12:09
شوہر کے ذریعے جان لیوا حملہ میں شدید زخمی ہونے والی مشما اسٹریٹ کی خاتون بی بی ریحانہ کے گھر پہنچ کر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری نے عیادت کی اور شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئی ان بن کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 18:35:06
شمس الدین سرکل کے قریب نقصان شدہ ڈرینیج پائپ کی مرمت کے بعد ڈرینیج کا مسئلہ عارضی طور پر حل کردیا گیا ہے اور مسلم محلوں کے بیچوں بیچ گذرنے والی شرابی ندی جہاں ڈرینج کا گندہ پانی چھوڑے جانے سے ندی گھٹر میں تبدیل ہوگئی تھی، اب ندی میں ڈرینج پانی کے اخراج کو بند کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل میونسپالٹی کے سابق نائب صدر اور متاثرہ علاقہ کے کونسلر جناب قیصر محتشم نے دی۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:43:23
پٹرولیم کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ تاہم گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کے داموں میں 172 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔ دہلی میں کمرشل سلنڈر کے داموں میں 83.5 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 1773 روپے ہو چکی ہے۔ گزشتہ مہینے کمرشل گیس کے دام 1856.50 روپے فی سلنڈر تھے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:33:50
گذشتہ تین چار دنوں سے دیر رات کو بھٹکل میں ہلکی بارش ہورہی ہے، بدھ اور جمعرات کی درمیان شب کو بھی ہلکی بارش ہوئی، مگر آج جمعرات کو صبح سے دوپہر تک آسمان ابرآلود ہے اور دھوپ بالکل غائب ہوگئی ہے۔ البتہ ہلکی بارش ہونے کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:25:28
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بدھ یعنی 31 مئی کو ملک کے کئی بڑے رہنماؤں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔ آج یعنی 1 جون کو ایک کھاپ مہاپنچایت بھی بلائی گئی ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:19:37
مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اناج کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق ایک انتہائی اہم منصوبہ کو منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ میں کوآپریٹو سیکٹر میں اناج کے ذخیرے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ’فوڈ اسٹوریج اسکیم‘ کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’آج کابینہ میٹنگ میں کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی منصوبہ کی منظو
View more
Thu, 01 Jun 2023 12:14:26
ایک طرف پہلوانوں کا بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ جاری ہے، اور دوسری طرف کئی سرکردہ سیاسی لیڈران کی حمایت انھیں حاصل ہو رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ایک طرف تو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلوانوں کی حمایت میں مارچ نکالا ہے، اور دوسری طرف مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پی ایم مودی کو چٹھی لکھ کر ان کے مطالبات پر توجہ دینے کی گزارش
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy