Sat, 03 Jun 2023 11:44:00
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے- حال ہی میں سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد دہلی پولیس نے پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو مقدمات درج کیے تھے- پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات اب منظر عام پر آئی ہیں - ایف آئی آر میں برج بھوشن پر جنسی مطالبہ، غلط طریقے سے چھونے سمیت کئی سنگین الزاما
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:40:36
شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے)کے رہنما سنجے راوت نے امریکہ میں اپوزیشن اتحاد پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے- سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کہا میں اس سے متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے-
View more
Sat, 03 Jun 2023 11:35:13
کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-
View more
Sat, 03 Jun 2023 10:57:34
ملک سے غداری قانون پر لاء کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی خود مختاری، اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے لیے اس قانون کا رہنا ضروری اور لازمی ہے۔ لاء کمیشن نے وطن سے غداری کے جرم کو لے کر اپنی سفارش میں یہ بھی کہا ہے کہ غداری جیسے ملک مخالف جرم کے لیے سزا بڑھائی جائے۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 06:34:11
ریاست اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں دو ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں 233 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے جبکہ 900 سے زیادہ شدید زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثہ جمعہ کی شام قریب سات بجے پیش آیا۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 00:15:29
ہندوتوا وادیوں کی طرف سے سومیشور ساحل پر غیرا خلاقی پولیس گیری کے تحت ہندو لڑکیوں کے ساتھ سیر کرنے والے کیرالہ کے تین مسلم لڑکوں پر حملہ کرنے کے الزام ایک نابالغ لڑکے سمیت پانچ ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 00:12:27
خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملے پر مرکزی حکومت کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کے بینر تلے شہر میں شام کے وقت جلتی ہوئی شمعوں کے ساتھ احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔
View more
Sat, 03 Jun 2023 00:10:02
مالی لین دین اور بینک کے امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن پلیٹ فارمس کا استعمال کرنا جہاں جدید زمانے کے ایسے تقاضے بن گئے ہیں جن سے کسی بھی شہری کے لئے اپنا دامن بچانا ممکن نہیں ہے ، وہیں پر جرائم پیشہ افراد نے بھی لوگوں کو دھوکہ و فریب سے لوٹنے کے لئے بھی آن لائن ذریعے اور طریقے اپنا رکھے ہیں۔
View more
Fri, 02 Jun 2023 20:42:19
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ان کی کابینہ نے جمعہ کو حکمراں کانگریس کی پانچوں گیارنٹیوں کو بغیر کسی ذات پات یا مذہب کے امتیاز کے اسی مالی سال کے اندر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy