Sun, 28 May 2023 23:52:53
اولمپک میڈلسٹ پہلوان ساکشی ملک نے اتوار کو بین الاقوامی ایتھلیٹ برادری کی توجہ اپنے مظاہرے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف ہندوستان کے وزیر اعظم نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ان کے (ساکشی) حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:47:22
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے چلتی ہے۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:43:49
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے عوام کی پریشانیوں اور دقتوں کو بڑھایا ہے اس کو عوام کی تکالیف کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔ اکھلیش آج یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں اضلاع سے آئے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:38:25
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کو جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ پولیس نے خواتین پہلوانوں کو اس وقت سڑک پر گھسیٹا جب وہ جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور جب انہیں روکا گیا تو وہ سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حک
View more
Sun, 28 May 2023 23:27:29
پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کے نو سال کی سب سے بڑی حصولیابی فسطائیت، بے روزگاری و مہنگائی میں اضافہ ہے۔ سرمائے داروں کے لئے کام کرنے والی مذکورہ حکومت میں جہاں سرمائے داروں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں کچھ ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2023 21:08:32
منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے مسافروں کی پرواز سے قبل سیکیوریٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈیسٹریل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک مسافر کے قبضے سے 1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط کر لیے ہیں۔
View more
Sun, 28 May 2023 15:27:13
بھٹکل- ہوناور اسمبلی سے نومنتخب رکن اسمبلی منکال وئیدیا اس علاقے سے ریاستی کابینہ میں پہنچنے والے پانچویں وزیر ہیں۔ ریاستی کابینہ میں وزارتی قلمدان سنبھالنے کا جو سلسلہ مرحوم شمس الدین جوکاکو صاحب سے شروع ہوا تھا وہ مرحوم ایس ایم یحییٰ ، آر-این نائک، اور پھر اس کے بعد پندرہ سال قبل چھوٹی صنعت کے وزیر کے طور پر وزارتی منصب سنبھالنے والے شیوانند نائک پر آ کر رک گیا تھا ۔
View more
Sun, 28 May 2023 13:43:01
کسی قوم کی تاریخ میں 9 برس کی مدت کوئی بہت بڑا عرصہ نہیں ہوتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی یہ قلیل مدت بھی قوموں کے لیے ایک پہاڑ بن جاتی ہے جس کو اکثر سر کر پانا محال محسوس ہوتا ہے۔ ہندوستانی اقلیتوں اور خصوصاً مسلم اقلیت کے لیے مئی 2014 سے مئی 2023 کی یہ 9 برسوں کی مدت کسی ایک پہاڑ کو سر کرنے جیسی مہم سے کم نہیں تھی۔
View more
Sun, 28 May 2023 13:40:30
راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم نریندر کے ہاتھوں ملک کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر دیا گیا۔ کانگریس سمیت متعدد حزب اختلاف کی جماعتوں نے افتتاحی تقریب کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کیا کہ افتتاح وزیر اعظم نہیں بلکہ صدر کے ہاتھوں کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح آج کے دن اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ساورکر کا یوم پیدائش ہے، جن کے نظریہ کی وجہ سے گوڈسے نے مہاتما گ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy