Wed, 19 Jul 2023 12:32:18
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی عالمی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک نے ابھی تک مکمل صنفی مساوات حاصل نہیں کی ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار خواتین اور لڑکیوں کی انسانی ترقی میں پیش رفت کی ایک جامع تصویر پیش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:29:22
مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں ایک ڈھائی سال کی بچی گر گئی ہے۔ بچی کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤکاری کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ودیشا ضلع کے پتھریا تھانہ حلقہ کے کجری برکھیڑا گاؤں میں منگل کے روز ڈھائی سال کی اسمیتا کھیلتے ہوئے آنگن میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں جا گری اور وہ تقریباً 15 فیٹ گہرے اس گڈھے میں پھنسی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:58:50
برطانیہ میں پڑھ رہے ہزاروں ہندوستانی طلبا اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی میں ہندوستانی طلبا کی ڈگری پھنس گئی ہے اور جلد اس کے جاری ہونے کے امکانات بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں اب برطانیہ میں موجود ہندوستانی طلبا کو وطن واپس ہونا پڑے گا۔ بغیر ڈگری کے یہ طلبا نہ ہی آگے کی تعلیم حاصل کر پائیں گے اور نہ ہی کسی ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:46:57
فاشسٹ عناصر ہمارے جدید سماج میں رہتے ہیں، لیکن عموماً وہ بہت ہی چھوٹے طبقہ کے طور پر حاشیے پر پڑے رہتے ہیں۔ وہ مین اسٹریم میں تبھی آ پاتے ہیں جب انھیں اجارہ داری والی پونجی کی مدد ملے کیونکہ اسی سے ان عناصر کو اچھا خاصہ پیسہ اور میڈیا کوریج مل پاتا ہے۔ یہ مدد کب ملتی ہے؟ تب، جب پونجی وادی بحران کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ جائے اور تب تک بالادستی کی حالت میں رہنے والی اجارہ دارانہ پونجی پر سوالیہ نشا
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:38:40
وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، بلکہ 11/26 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:23:03
شردپوار کی این سی پی کے باغی گروپ کو حالانکہ کابینہ میں ان کے من پسند قلمدان مل گئے ہیں لیکن پارٹی کے اندر ہلچل ابھی بھی باقی ہے اور خبریں مل رہی ہیں کہ وہ مسلسل شرد پوار سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ ذرائع کی مانیں تو اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پوار کا وفادار گروپ غائب رہا، وہ نہ نہ ایوان میں کہیں نظر آئے اور نہ ہی مہا وکاس اگھاڑی کے احتجاج میں شامل رہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سیاسی حل
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:17:30
اتر پردیش میں سہارنپور کے رامپور منیہارن تھانہ حلقہ میں منگل کو دہرادون-انبالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کار آگ کی نذر ہو گئی۔ اس حادثہ کی زد میں آنے سے ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت امیش گویل (70 سال)، سنیتا گویل (65 سال)، امریش جندل (55 سال) اور گیتا جندل (50 سال) کی شکل میں ہوئی ہے۔ سبھی ہریدوار کے 96-بسنت وِہار، جوالاپور کے رہنے وال
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:14:29
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی فلائٹ میں آچانک تکنیکی خامی آنے کے بعد اس کی بھوپال واقع راجہ بھوج ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ سونیا اور راہل بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی دو روزہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ سے دہلی لوٹ رہے تھے جب بھوپال میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:08:23
یہاں اپوزیشن کی میٹنگ کے دوسرے دن کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا کہ ’’ کانگریس وزیر اعظم کے عہدے اور اقتدار کی خواہشمند نہیں ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس میٹنگ میں اپوزیشن کی ۲۶؍ پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy