Thu, 20 Jul 2023 13:00:16
تشدد سے متاثرہ منی پور کی دو خواتین کو سڑک پر برہنہ گھمانے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے نہ صرف متاثرہ خواتین کی پورے علاقے میں برہنہ پریڈ کروائی بلکہ انہیں اجتماعی عصمت دری کا بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت دری اور مار پیٹ کے بعد خواتین بول بھی نہیں پا رہی ہیں۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 12:54:26
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے، جس میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ انڈیا (حزب اختلاف کا نیا اتحاد) کی جانب سے منی پور تشدد، مرکز کا دہلی آرڈیننس اور ملک کے اندر کئی دیگر مسائل پر آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 12:23:52
ریاستی وزیراعلی سدارامیا نے گروہا لکشمی اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا ۔ کانگریس حکومت کی 5 گیارنٹی اسکیموں میں یہ ایک ہے ۔ ودھان سودھا کے ضیافتی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار، وزیر بہبود و خواتین واطفال لکشمی ہبالکر حاضر ر ہے۔ رکن اسمبلی حلقہ شیواجی نگر رضوان ارشد نے اس تقریب کی صدارت کی۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 12:03:42
بینگلورو شہر کی مضافات سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں خطرناک وھیلنگ کے معا ملات میں اضافہ ہو نے لگا ہے،جس کے پیش نظر ٹرافک اور روڈ سیفٹی شعبہ کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس الوک کمار نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ وھیلنگ کرنے والے نوجوانوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 11:13:01
ریاستی وزیر برائے زراعت این چلوارایا سوامی نے کہا کہ اس مرتبہ مانسون تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے ریاست بھر میں 36فیصد بارش کی کمی سے بوائی عمل میں بھی کمی آئی ہے۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 10:54:28
مہاراشٹر میں شدید بارشوں کے درمیان ضلع رائے گڑھ کے ایک قبائلی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے تقریباً 40 مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ واقعہ میں 4 افراد ہو گئے ہیں اور تین زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کھالاپور تحصیل کے ارشال واڑی گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد این ڈی آر ایف کی طرف سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 10:32:38
ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ہر سال سڑک حادثات اور اس سے ہونے والے اموات میں اضافہ ہی ہونے لگا ہے۔بینگلور۔میسور ایکسپرس وے کوغیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کئے جانے کی وجہ سے اب تک اس شاہراہ میں 150سے زیادہ حادثات پیش آئے ہیں۔ریاستی قانون ساز کونسل میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کا تعمیری کام مکمل ہونے سے قبل ہی کھول دیا گیا تھا۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 10:12:16
ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا،اس سلسلے میں مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 21:22:24
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہونے والا ہے، اور اس سے ٹھیک ایک دن پہلے مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کیا تھا۔ اس میٹنگ میں مانسون اجلاس سے متعلق کئی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy