Tue, 18 Jul 2023 11:55:02
مودی سرنام معاملہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ راہل گاندھی نے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ سے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے قصوروار قرار دئے جانے اور دو سال قید کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ عدالت نے راہل گاندھی کو یہ سزا مودی کنیت پر تبصرہ کرنے کے سلسلہ میں سنائی تھی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:50:34
ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو مہنگائی کے محاذ پر گھیر رہی ہیں اور بڑھتی مہنگائی کے لیے اس کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔ غریبوں کے لیے ہندوستان میں زندگی روز بہ روز محال ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اس درمیان نیتی آیوگ نے ایک ایسی رپورٹ پیش کی ہے جو حیرت انگیز ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں 13.5 کروڑ ہندوستانی خط افلا
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:45:59
این سی پی سے الگ ہو کر بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بنے اجیت پوار نے پیر کی دوپہر چار دن میں تیسری بار این سی پی چیف شرد پوار سے ملاقات کر مہاراشٹر سے دہلی تک سبھی سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے۔ اجیت پوار کے چچا شرد پوار سے اس تیسری ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:36:59
عدالت عظمیٰ نے وکیلوں کی ہڑتال سے متعلق ایک معاملے پر 17 جولائی کو سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ وکیل کورٹ کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ لوگوں کو ضمانت اور انصاف پانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس سلسلے میں گائیڈلائن بنائے گئے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ دراصل ملک کی الگ الگ عدالتوں میں لگاتار وکیلوں کے ذریعہ ہڑتال کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر سپریم کورٹ فکرمند ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:10:29
بہار کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے سبب وہاں سے گزرنے والی ندیوں کی آبی سطح بڑھ گئی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ندیوں کے آس پاس ڈوب والے علاقہ میں ندی کا پانی گھس گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم کی مار اگر جاری رہی تو حالات کبھی بھی بگڑ سکتے ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:04:17
کانگریس کے 2 اہم لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامہ پر اپوزیشن کا اتحاد سیاسی کھیل میں ایک نئی تبدیلی ثابت ہو گا جبکہ بی جےپی پر تنقیدکی کہ جو لوگ علاحدہ علاحدہ اپوزیشن پارٹیوں کو شکست دینےکی بات کر رہے تھے، وہ اب این ڈی اے میں نئی جان پھونکنے کی کوشش کر رہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 10:48:56
سپریم کورٹ آج اس عرضی پر سماعت کرنے کے لیے رضا مند ہو گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سبھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ساتھ ووٹر ویریفیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) لگائی جائے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 10:31:05
کرناٹک کے ضلع رائچور میں اسلام کے تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دو مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں جھڑپ ہوگئی مگر پولس کی بروقت کاروائی سے حالات قابو میں آگئے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 10:17:34
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ہم خیال اپوزیشن پارٹیاں ملک اور عوامی مفاد کے لیے اپنے ایجنڈے پر متحد ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک اچھی شروعات ہوگئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy