Fri, 21 Jul 2023 17:08:01
وارانسی کی عدالت فریق کی طرف سے دائر گیانواپی مسجد میں سائنسی سروے کی ہدایت والی عرضی پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس معاملے میں 14 جولائی کو تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد عدالت کو فیصلہ سنانا ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:03:49
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ منی پور تشدد کے تحت کوکی خواتین کی برہنہ پریڈ کرنے کے واقعہ کے بعد اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں۔ کبھی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے قریب رہنے والے ستیہ پال ملک نے اپنے تازہ بیان میں پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 16:01:41
’’ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی ٓکے قانون کو واپس لینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مٹھ کے سوامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کریں۔‘‘یہ بات کرناٹک اسٹیٹ فارمرس ایسوسی ایشن اور گرین سینا کے ریاستی صدر کوڈی ہلّی چندر شیکھر نے کہی، سرسی میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےزور دے کر کہا کہ یہ معاملہ کسانوں سے متعلق ہے، اس لئے کسانوں کو ہی اس معاملے کو حل کرنے دیں اوردی
View more
Fri, 21 Jul 2023 12:14:03
تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پرایک راہ گیر کو تیز رفتار بائک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں راہ گیر اسپتال میں علاج کارگر نہ ہونے سے ہلاک ہوگیا۔ حادثہ گذشتہ جمعہ 14 جولائی کو مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب ہائی وے پر پیش آیا تھا، البتہ نعش کی شناخت نہ ہونے پر جمعرات شب کو پولس نے اس کی نعش کو دفنادیا ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 10:17:50
تشدد سے متاثرہ منی پور کی دو خواتین کو سڑک پر برہنہ گھمانے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے نہ صرف متاثرہ خواتین کی پورے علاقے میں برہنہ پڑیڈ کروائی بلکہ انہیں اجتماعی عصمت دری کا بھی نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 20:28:20
ہندوستان کی کچھ ریاستیں ہر سال سیلاب کا سامنا کرتی ہیں، لیکن تاریخ میں ایسا پہلی بار ہے جب ہریانہ میں باضابطہ سیلاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ دراصل راجدھانی دہلی کے بعد اب ہریانہ سیلاب کی زد میں آ چکا ہے۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 17:31:33
تشدد کی آگ میں جلنے والے منی پور کو لے کر پی ایم مودی نے آخر کار اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور کا واقعہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک واقعہ ہے۔ دریں اثنا، کانگریس نے پھر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 17:29:00
پہلوانوں کے جنسی استحصال معاملے میں آج بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 17:25:31
) اپوزیشن جماعتوں نے منی پور میں جاری تشدد پر پارلیمنٹ میں ترجیحی اور تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy