Sat, 22 Jul 2023 16:55:26
کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثرات سے ایم ایس ایم ای سیکٹر ابھی تک اُبھرنہیں سکا ہے اوراس شعبے کی بحالی کے لیے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس سے کہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 13:35:30
بینگلور سے گوا جانے والی ایک بس یلاپور نیشنل ہائی وے 52 پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ 25 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر صبح ہبلی روڈ کے ملن ہوٹل کے قریب سنیچر صبح کو پیش آیا۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 12:28:37
دکشن کنڑا ضلع کے مینگلورو میں دوافراد کومنشیات سے بھری چاکلیٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ طلباء اور نوجوان کارکنان ان کا اہم نشانہ تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت اتر پردیش کے بیچن سونار(45) اورمینگلورو کے منوہرشیٹ (49) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 11:49:55
اُترکنڑا کے اندورنی علاقوں اورملناڈ سمیت ریاست کے12اضلاع میں موسلا دھاربارش سے عام زندگی پوری طرح ٹھپ پڑگئی ہے۔ جبکہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چک منگلورو کے موڈیگیرے داداہلی میں دیوما(63) نامی عورت ہیماوتی ندی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 11:33:20
مہاراشٹر کے رائے گڑھ کی کھالاپور تحصیل کے ارشل واڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی لوگ زخمی ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ این ڈی آر ایف ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 11:11:03
منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں پولیس نے پانچویں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ قبل ازیں، گرفتار کیے گئے چار ملزمان کو جمعہ کے روز 11 روزہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:58:55
اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں زوردار بارش سے تباہی کا عالم جاری ہے۔ لگاتار بارش کے درمیان دیر شب پوڑی ضلع میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے زبردست نقصان ہوا۔ بادل پھٹنے سے پوڑی کے پیٹھ سین-بونگی دھار موٹر سڑک پر پل کی دونوں طرف کی دیواریں منہدم ہو گئیں اور پلر متاثر ہو گیا۔ اس کے علاوہ کئی مویشیوں کی جان بھی چلی گئی ہے اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:55:06
اتون پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کے روز مستقل ضمانت دے دی تھی، اب جمعہ کے روز عدالت نے اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق ڈبلیو ایف آئی چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات ’سنگین‘ ہیں، لیکن اِس وقت انھیں حراست میں لینے سے کوئی مقص
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:46:09
بڑھتی بے روزگاری کے اس دور میں اتر پردیش کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اتر پردیش میں سرکاری ملازمت پانے والے نوجوانوں کے سامنے حکومت نے دو ایسی لازمی شرطیں رکھ دی ہیں جو ان کے لیے حیرت انگیز ہو سکتی ہیں۔ دراصل سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے اب نوجوانوں کو اپنی ملکیت کے بارے میں تفصیل بتانی ہوگی، اور ساتھ ہی ساتھ جہیز سے متعلق ایک حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy