Mon, 24 Jul 2023 17:05:09
ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش میں آج شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک بارش آسمان سے طوفان کی طرح برس رہی ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 13:30:49
میڈیا رپورٹ کے دعویٰ کے مطابق وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ میں 11,000 سے زیادہ افسران کی کمی ہے جن میں سے نصف سے زیادہ فوج میں ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق میجر اور کیپٹن رینک کے افسران کی کمی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ میں اسکواڈرن لیڈر اور فلائٹ لیفٹیننٹ جیسے اہم افسران کی بھی کمی ہے۔اسی طرح ہندوستانی بحریہ میں لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے کے افسران سمیت افسران کی کمی ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 13:27:17
وارانسی میں واقع گیان واپی کے مہربند وضوخانے کو چھوڑ کر پورے احاطے کے ہندوستانی آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے سروے کے متعلق ضلع جج کی عدالت کے حکم کیخلاف انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سے سروے کا حکم دے کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ درخواست جلد سماعت کے لیے آئے گی۔انجمن انتظامیہ مسجد ک
View more
Mon, 24 Jul 2023 13:21:50
مدراس ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ان دنوں مندر تہوار صرف گروپوں کے لیے ان کی طاقت دکھانے کا پلیٹ فارم بن گئے ہیں۔ ان پلیٹ فارم کے جاری رہنے میں حقیقت میں کوئی عقیدت مندی شامل نہیں ہے۔ مندر کا مقصد عقیدت مندوں کو امن اور خوشی کے لیے بھگوان کی پوجا کرنے میں بہتر بنانا ہے۔ حالانکہ، افسوس ہے کہ مندر تہوار تشدد کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ صرف گروپوں کے لیے یہ دکھانے کا مرکز بنت
View more
Mon, 24 Jul 2023 12:52:06
کلبرگی ضلع کے دبئی کالونی میں اتوار کے روز بارش سے بھرے گڑھے میں گرنے سے دو لڑکوں کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک لڑکوں کی شناخت سریشں کنول ولد ابھیشک (12) اور بھیما رایا نیلوگی ولد اجے (12) سنجے گاندھی نگر کے طو ر پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 12:36:34
پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن وفد کے منی پور کے دورے کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔ منی پور کے معاملے پر اپوزیشن دونوں ایوانوں میں بحث کے مطالبے اور پی ایم کے بیان پر قائم ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 11:47:03
بینگلورو سمیت ریاست بھر میں بارش سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے عوام کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوگئی ہیں۔ اُتر کنڑا ضلع میں بھی بھاری بارش جاری ہے۔ مضافات میں واقع مہاما یا مندر سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ دریائے کالی اور کڑا ڈیم اوور فلو ہورہے ہیں۔ ڈیم سے پانی چھوڑاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔ دھارواڑ تعلقہ میں امبالی کو پا کے قریب ایک پل ڈوب
View more
Mon, 24 Jul 2023 10:15:45
بنگلہ دیش کے ضلع جھلوکاٹی میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد افروز الحق نے سنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسافر بس دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ہفتے کے روز سڑک کے کنارے ایک حوض میں گر گئی، جس سے 13 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 09:53:47
ایک جمہوری ملک میں فرقہ پرستی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی، لیکن ملک میں فرقہ پرستی کا جو رجحان اس وقت جاری ہے وہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے اور فرقہ پرستی کے نام پر منی پوری جیسے پیش آرہے واقعات پوری دنیا میں ملک کیلئے باعث ہزیمت بن رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy