Tue, 19 Sep 2023 10:31:10
آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ پہلے دو میچوں سے ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ شروعاتی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کے ذمہ ہوگی۔ آر اشون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تیسرے میچ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا تینوں کی ہی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 09:25:14
گجرات کے کئی مقامات پر بھاری بارش نے اتوار کے روز تباہی مچائی، نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور نرمدااور دیگر ندیوں کے لبریز ہونے کی وجہ سے کئی دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد جملہ 9613 لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے وہیں 207 دیگر کو نرمدا‘ بھروچ‘ وڈوڈرا او ر پنچ محل اضلاعوں سے نکالاگیاہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 09:17:19
مرکزی حکومت خواتین ریزرویشن بل لا سکتی ہے۔ یہ بل بدھ کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل کئی سالوں سے زیر التوا ہے اور اب حکومت اس پر یہ بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ یہ بڑی خبر ذرائع کے حوالے سے سامنے آ رہی ہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 08:55:47
کیرالہ اس وقت نپاہ وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج کی اطلاع کے مطابق کیرالا میں ملیشیائی اور بنگلہ دیشی اسٹرین پایا گیا ہے جو دونوں ممالک سے کیرالہ میں آیا ہے۔
View more
Tue, 19 Sep 2023 08:50:20
پارلیمنٹ کے خاص سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پارلیمنٹ میں تاریخی تقریر ملک کے منتخب نمائندوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
View more
Mon, 18 Sep 2023 22:37:26
کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔
View more
Mon, 18 Sep 2023 13:39:55
اترپردیش کے غازی آباد کے کھوڈا علاقے میں ایک 19 سالہ نوجوان کی ورزش کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ نوجوان ہفتہ کی صبح جم میں ٹریڈمل پر گر کر ہلاک ہو گیا۔
View more
Mon, 18 Sep 2023 13:31:58
حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ۲ ؍ روزہ اجلاس کے دوسرے دن کانگریس ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی) نے ایک قرارداد منظور کرکے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آ نے والے چند مہینوں میں ہونے والے پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس فیصلہ کن فتح حاصل کرے گی اور اور ’آمرانہ‘ طرز کی حکومت کو ملک سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ کانگریس نے 2024ء کے پارلیمانی الیکشن کیلئے بھی تیار ہونے کے عزم کا اظہا
View more
Mon, 18 Sep 2023 13:26:19
اعظم خان اوران کے حامیوں کے ہاں 3دنوں کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ جوہر یونیورسٹی کے حوالے سے اعظم خان کے خلاف جانچ کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کررہاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy