Thu, 21 Sep 2023 11:32:56
لوک سبھا میں خاتون ریزرویشن بل کو منظوری مل گئی۔ بل کے حق میں جہاں 454 ووٹ ڈالے گئے، وہیں اس کے خلاف محض 2 ووٹ پڑے۔ حالانکہ خاتون ریزرویشن بل پر ایوان زیریں میں ہوئی بحث کے دوران بل میں موجود کچھ خامیوں کی طرف مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ اس بل کو لے کر کانگریس نے سب سے بڑا مطالبہ یہ کیا کہ او بی سی ریزرویشن کی بھی سہولت دی جائے۔ کانگریس کے اس مطالبے کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا بھی بھر
View more
Thu, 21 Sep 2023 11:29:23
خاتون ریزرویشن بل پر لوک سبھا میں آج بحث کا عمل انجام پایا۔ یہ بل لوک سبھا سے پاس بھی ہو گیا ہے اور 21 ستمبر کو بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھا میں بل کی منظوری سے قبل ہوئی بحث کے دوران ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موژی نے اپنی بات رکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ آخر بل کو حد بندی سے کیوں جوڑا گیا ہے، کیونکہ اس سے تو جنوبی ہند کو نقصان ہی
View more
Thu, 21 Sep 2023 11:11:22
خاتون ریزرویشن بل کو لوک سبھا سے منظوری مل گئی ہے۔ یہ بل لوک سبھا میں بہ آسانی پاس ہو گیا، حالانکہ کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ضروری ترمیم سے متعلق مشورہ ضرور دیا ہے۔ خاتون ریزرویشن بل پر 20 ستمبر کو پرچی کے ذریعہ ووٹنگ ہوئی۔ اس بل کے حق میں 454 ووٹ پڑے، جبکہ اس کے خلاف محض 2 ووٹ ڈالے گئے۔ اب یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔
View more
Thu, 21 Sep 2023 11:05:22
الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان، خاص طور پر نوجوان ووٹروں کو بیدار کرنے اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی اپنی مہم میں کامک بک ’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ کو شامل کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Sep 2023 23:03:51
خاتون ریزرویشن بل یعنی ناری شکتی وندن قانون لوک سبھا میں پیش کیا جا اور آج پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن اس پر بحث کی جائے گی۔ دریں اثنا، اس معاملہ پر یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت نو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئی پارلیمنٹ میں اپنی اننگ کے پہلے ہی دن عظیم جھوٹ بولا ہے۔
View more
Wed, 20 Sep 2023 23:01:12
لوک سبھا میں خاتون ریزرویشن بل (ناری شکتی وَندن ایکٹ) پر بحث کے دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ انھوں نے خواتین کے لیے ریزرویشن کا انتظام کرنے والے اس بل کو تبدیلی کا مظہر قرار دیا، لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ اس بل کے نفاذ کے لیے مردم شماری اور حد بندی کی شرط رکھ دی گئی ہے۔
View more
Wed, 20 Sep 2023 22:49:33
تلنگانہ میں اسمبلی انتخاب کے دن قریب آ رہے ہیں، اور اس سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھ راؤ (کے سی آر) نے مسلم دھوبیوں کے حق میں ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مسلم طبقہ کے جو بھی لوگ لانڈری چلاتے ہیں یا پھر دھوبی گھاٹ پر کام کرتے ہیں، انھیں ہر ماہ 250 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ تلنگانہ حکومت نے اس کے لیے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Sep 2023 22:38:21
لوک سبھا میں خاتون ریزرویشن بل پر بحث سے پہلے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے بدھ کو حکومت کے ارادوں پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حکومت انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے فروغ دے رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy