Tue, 03 Oct 2023 11:52:27
مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 12نومولود بچوں اور اتنے ہی بالغ افراد کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے وہاں افراتفریح کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ ہاسپٹل کے ڈین نے اس کیلئے ادویات اور دواخانہ کے عملہ کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:43:48
ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ترکی نے اتوار کے روز شمالی عراق میں کردوں کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ 20 اہداف کو تباہ کردیا، جن میں ان کے غار، پناہ گاہیں اور ڈپو شامل ہیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:39:28
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے، راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ریاست کی تمام 48 سیٹوں پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آزادانہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کااظہارپارٹی کے ایک اعلیٰ لیڈر نے پیر کو کیا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 00:52:41
ڈینگی وائرس یا ڈینگی بخارجن مچھروں سے پھیلتا ہے،وہ مچھر صبح طلوع آفتاب سے لے کر 8 بجے تک اورپھر شام غروب آفتاب کے وقت باہر نکلتے ہیں۔ رات کو جو مچھر کاٹتے ہیں، اُس سے ڈینگی نہیں ہوتا، دن میں کاٹنے والے مچھروں سے ڈینگی ہوتا ہے، لٰہذا ضروری ہے کہ جو لوگ دن کے اوقات میں اپنے گھروں میں ہوتے ہیں وہ اپنے آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، یہ معلومات بھٹکل سرکاری اسپتال کے معروف فزیشن ڈاکٹر لکشمیش نے دی۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 21:15:37
اڈپی کے ماجور گاوں میں ناگ بن اور آس پاس کے مکانات پر جھولتا ہوا ایک بہت بڑا درخت کاٹنے کے دوران حادثاتی طور پر درخت گرنے سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دیگر دو مزدور سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 21:12:14
کل شام ایک اجنبی شخص کی طرف سے چاقو گھو زنی کی وجہ سے زخمی ہونے والے بنس راگھو عرف راگھویندرا شیریگار (42 سال) نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح منی پال کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 21:05:03
ساحلی علاقے میں تیز بارش اور ہواوں کے ساتھ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کی وجہ سے گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار مشکل ہوگیا جس کے پاس اڑوس پڑوس کے اضلاع کی ماہی گیر کشتیاں بھٹکل تعلقہ کی مختلف بندرگاہوں کی طرف لوٹ آئیں ۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 15:51:36
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ا یشن (آئیٹا) کی جانب سے منائی جارہی ملک گیر مہم بعنوان ''تدریسی آگہی طلبائی ارتقاء، سماجی تغیر آئیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم '' کے تحت اتوار یکم اکتوبر کو گلبرگہ ضلع کے ہدایت سینٹر میں اساتذہ کے لیے ریاستی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سید تنویر احمد معروف ماہر تعلیم مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی ، ڈاکٹر وکرم وساجی، پروفیسر، سنٹرل یونیورسٹی آف کرنا ٹک،گلبرگہ اور شیخ ع
View more
Mon, 02 Oct 2023 13:40:16
معروف طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی منافرت کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق تنظیم ملک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے ’ہم کہاں جارہے ہیں؟‘ کے عنوان سے مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جوکہ یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy