Sun, 01 Oct 2023 12:52:31
صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے آج مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بہادر مسلح افواج کے لئے نئی معذوری پنشن کے قواعد میں اس کی جھوٹی قوم پرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے کیونکہ پالیسی میں موجودہ تبدیلی سے کئی سابقہ فیصلوں‘ قواعد اور قابل قبول عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 12:40:10
چین نے ہمیشہ اروناچل پردیش پر دعویٰ کیا ہے۔ لیکن بھارت نے اسے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شمال مشرقی ریاست بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے دعوے بے بنیاد اور غلط ہیں ۔ اروناچل پردیش کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں۔ ریاست کے سرحدی دیہات کے رہائشیوں نے اروناچل پردیش کے تئیں چین کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش ہمیشہ ہندوستان کا حصہ رہے گا۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 12:30:55
کاویری ہماری ہے، ہم خون دینے تیار ہیں مگر کاویری کا پانی نہیں، اس نعرے کے ساتھ گذشتہ روز ریاست میں کرناٹک بند منایا گیا۔ اس سلسلے میں شہر بنگلور کے مختلف مقامات پر چالیس سے زائد سماجی و پرو کنڑا آرگنائزیشنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریاستی کانگریس و مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 12:16:30
کرناٹک جنتا دل کے صدر سی ایم ابراہیم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد سے پہلے مشاورت نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے آپشنس کھلے رکھے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے ابراہیم نے کہا کہ منتخب ریاستی سربراہ ہونے کے باوجود پارٹی کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے پہلے ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 12:12:25
اکتوبر کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ آج سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی شرحیں آج یعنی یکم اکتوبر 2023 سے لاگو ہو گئی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کا ایل پی جی سلنڈر 1731.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 12:09:09
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت آنے کے بعدسے لینڈ فل سائٹ سے کچڑے ہٹانے کے کام میں کافی تیزی آئی ہے اور مقررہ حد سے زیادہ تیز رفتار سے کوڑا کرکٹ ہٹایا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 11:56:31
گوا میں مسلم طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے والے سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور اس کے نتیجے میں ریاست کے کچھ حصوں میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ اس طرح نفرت پھیلاکر پرامن فضا کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور اُنہیں گرفتار کیا جائے۔
View more
Sun, 01 Oct 2023 11:35:06
کانگریس نے آج مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ نیو ایجوکیشن پالیسی (نئی تعلیمی پالیسی) کو ملک اور آئین کے لیے خطرناک بتاتے ہوئے اس کی خامیوں کو میڈیا کے سامنے رکھا۔ کانگریس کے شیڈولڈ کاسٹ سیل کے قومی صدر راجیش للوتیا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی جو نیو ایجوکیشن پالیسی لے کر آئی ہے، وہ بے حد خطرناک ہے۔ پہلے بچوں کو نصاب میں ملک کی تحریک آزادی کے بارے میں پڑھنے کو ملتا تھ
View more
Sun, 01 Oct 2023 11:30:25
تمل ناڈو میں ایک کیب ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 9000 کروڑ روپے آ گئے۔ موبائل پر اس کا میسج آیا تو کیب ڈرائیور کو لگا کہ یہ کوئی فراڈ ہے، حالانکہ اس نے چیک کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ سے 21000 روپے اپنے دوست کو ٹرانسفر کیے۔ جب یہ ٹرانزیکشن ہو گیا تو کیب ڈرائیور خوشی سے جھوم اٹھا۔ لیکن یہ خوشی کچھ ہی لمحات کی رہی، کیونکہ بینک نے یہ 9000 کروڑ روپے واپس لے لیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy