Tue, 03 Oct 2023 13:40:50
بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے جہاں رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماری کے باعث ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:33:06
نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے راجدھانی دہلی اور ملحقہ این سی آر میں نیوز کلک ویب سائٹ کے صحافیوں کے احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ کارروائی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت کی جا رہی ہے۔ اسپیشل سیل نے منگل کی صبح دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں بیک وقت چھاپے مارے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:20:34
نیشنل ہائی وے 66 پر کاروار شہر اور بینگا کو جوڑنے والی جن چار سرنگوں کو پچھلے تین مہینوں سے آمد و رفت کے لئے بند رکھا گیا تھا انہیں عبوری طور پر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے کہا ہے کہ اگر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے 8 اکتوبر تک ضلع انتظامیہ افسران کی موجودگی میں تھرڈ پارٹی سے سرنگوں معائنہ نہیں کروایا اور موٹر گاڑیوں اور عوام کی آمد و رفت کے لئے سرنگیں
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:15:51
شیموگہ کے مضافات راگی گُڈے میں میلاد النبی کے جلوس کے دوران سنگ باری اور توڑ پھوڑ کے بعد حالات جو کشیدہ ہوگئے تھے اس پر قابو پایا گیا ہے مگر احتیاطی طور پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری ہیں ۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:51:43
ون نیشن ون الیکشن کمیٹی کے ممبر و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ‘ ون نیشن، ون الیکشن’پر حتمی فیصلہ لینے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے قومی، علاقائی اور تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:46:58
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ اگر کچھ لوگ دہشت گردی کا سہارا لیتے ہیں تو ملک کی شناخت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے، کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:35:07
ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی نویں دن بھی جاری رہی۔ اب تک ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 60 پہنچ چکی ہے جس میں 13 طلائی تمغے ہیں اور 24 چاندی کے تمغے۔ بقیہ 23 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں میزبان چین سرفہرست بنا ہوا ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:30:04
سعودی عرب نے اتوار کو سویڈن کے شہر مالمو میں اسلامی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی حکام کے علم میں لیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy