Wed, 04 Oct 2023 11:34:02
آسٹریا میں واقع نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر کی جائے پیدائش کو ایک تھانے میں تبدیل کرنے کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ برلن میں رائش چانسلری کے بنکر میں ہٹلر کی خودکشی کے 78 سال بعد بھی اس کی جائے پیدائش کے استعمال کے بارے میں بحث و مباحثے جاری ہیں۔
View more
Wed, 04 Oct 2023 11:29:33
نیوز کلک فنڈنگ کیس میں آج صبح سے ہی دہلی پولیس کا اسپیشل سیل پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ نیوز کلک فنڈنگ کیس معاملے میں دہلی پولیس نے نیوز کلک کے بانی پربیر پرکایستھ اور امت چکرورتی کو گرفتار کر لیا ہے۔ افسران کے حوالے سے ’اے بی پی لائیو‘ نے بتایا کہ پولیس کی اسپیشل سیل نے غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ کے سلسلے میں چھاپہ ماری کے بعد نیوز پورٹل کے دفتر ک
View more
Wed, 04 Oct 2023 11:26:15
اتر پردیش میں متھرا کے شری کرشن جنم بھومی تنازعہ معاملے میں مختلف راحتوں کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں کو اپنے پاس منتقل کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف شاہی عیدگاہ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ذریعہ داخل عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت کی تاریخ 30 اکتوبر مقرر کی ہے۔
View more
Wed, 04 Oct 2023 11:17:48
فائرنگ کا یہ واقعہ سیام پیراگون لگژری شاپنگ مال پیش آیا۔ اس واقعے میں ملوث ایک 14 سالہ مسلح نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ دریں اثناء ایمرجنسی سروسز کی طرف سے جاری کی گی ایک تصویر میں ایک پولیس افسرکو ایک شخص کو ہتھکڑیاں پہناتے دکھایا گیا۔ اس مشتبہ شخص کے چہرے کا رخ زمین کی طرف ہے اور اس نے خاکی کارگو پینٹ اور بیس بال کی ٹوپی پہن رکھی ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 22:41:54
شہرکے مضافاتی علاقہ شانتی نگر یعنی راگی گڈے میں اتوارکی شام میلادالنبی کے جلوس پر ہونے والے پتھرائو کے واقعے کے بعدعلاقہ میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں، حالات ویسے تو زیر قابو ہیں لیکن کشیدگی باقی ہے
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:39:37
کورونا کے بعد ملک بھر میں نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کے شہر راجکوٹ میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد صحت کے پیشہ ور افراد اور معاشرے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:36:01
منی پور کے چوراچاند پور ضلع میں انڈیجینس ٹرائبل لیڈرس فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے خواتین سمیت چار کوکی زو لوگوں کی گرفتاری کے خلاف پیر سے قبائلی اکثریتی ضلع میں غیر معینہ بند شروع کر دی ہے، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:31:14
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بلاس پور سے رائے پور تک ٹرین کے سفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹرین کے اس مختصر سفر میں ہندوستان کی جھلک نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریل ملک کی متنوع روایات کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ہندوستان کا عکس ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:26:13
مہاراشٹر کے ناندیڑ شہر میں اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 4 بچوں سمیت مزید 7 مریضوں کی موت ہو گئی۔ سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں اب تک 31 افراد کی جان چلی گئی ہے، جن میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy