Tue, 03 Oct 2023 20:55:36
سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس (انڈین پولیس سروس) افسر سنجیو بھٹ کو حکم دییا ہے کہ انہوں نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے لہذا وہ گجرات ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کریں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے ان کی تین درخواستیں مسترد کر دیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:51:34
تونس کے صدر قیس سعید کہا کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’کہ ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں!‘‘
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:47:22
دہلی کے اسپیشل سیل نے منگل کو راجدھانی میں مختلف نیوز پورٹل ’نیوزکلک‘ سے وابستہ صحافیوں کے کم از کم 30 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی۔ دریں اثنا، پولیس کئی صحافیوں کو پوچھ گچھ کے لیے بھی لے گئی اور ان کے یہاں سے لیپ ٹاپ وغیرہ چیزیں بھی ثوبت کے طور پر ضبط کر لی گئیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے صحافیوں پر چھاپہ ماری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ یہ چھاپہ ماری ب
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:42:04
انکم ٹیکس کی مبینہ چوری معاملے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کمپنی نیٹ فلکس اور ہندوستانی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل انکم ٹیکس محکمہ نے 196 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے کمپنی کو نوٹس بھیجا ہے، لیکن اب معاملہ انکم ٹیکس ٹریبونل پہنچنے والا ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:39:31
رام سیتو کے اوپر دونوں طرف دیوار تعمیر کرانے اور رام سیتو کو قومی وراثت قرار دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی آج سپریم کورٹ سے خارج ہو گئی۔ یہ مفاد عامہ عرضی ہندو پرسنل لاء بورڈ نامی ایک ادارہ کے سربراہ اشوک پانڈے نے داخل کی تھی۔ عرضی دہندہ نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ ’دھنش کوڈی‘ کے پاس سمندر میں رام سیتو کے اوپر 100 میٹر تک دیوار بنانے کی ہدایت دی جائے۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دی
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:36:30
سپریم کورٹ نے منگل کو تلگو دیشم پارٹی کے سپریمو اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی عرضی پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ چندرابابو نائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق ایک کیس میں سلاخوں کے پیچھے قید ہیں۔ جسٹس انیرودھا بوس اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:30:02
آج صبح سے ہی دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کیس میں کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ کچھ مقامات پر چھاپہ ماری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دہلی پولیس اسپیشل سیل کے افسران نے دہلی میں نیوز کلک کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں افسران کے ذریعہ دفتر پر تالا لگاتے اور اس سیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکت
View more
Tue, 03 Oct 2023 14:00:04
کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے 2 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تبصرہ پر جوابی حملہ کیا کہ خواتین کے خلاف جرم کے سب سے زیادہ معاملے راجستھان میں ہیں۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے منی پور اور خواتین کے خلاف جرم کے واقعات پر ایک بھی لفظ نہیں بولا۔ لیکن جب انتخابی تشہیر کی بات آتی ہے تو وہ وہی کریں گے جو وہ سب سے اچھا کرتے ہیں، بے شرمی سے جھوٹ بولنا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy