Sat, 21 Oct 2023 13:22:46
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مودی حکومت کی سب سے بڑی ناقدین میں سے ایک مہوا موئترا کے تعلق سے جو تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کی ہوا نکالتے ہوئے مہوا موئترا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے زبردستی تاجر درشن ہیرانندنی سے کورے کاغذپر دستخط کرائے اور اس پر اپنی مرضی کی کہانی لکھتے ہوئے بعد میں `پریس میں لیک کردیا۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:17:44
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کی کمان پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدور سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت 40 اہم اسٹار کمپنیرز سنبھالیں گے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:50:48
دکشن کنڑا کے کڈبا تعلقہ کا رہنے والا سریش (34 سال) نامی شخص کیرالہ کے کنور میں توازن بگڑ کر چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:43:33
موڈ بھٹکل بائی پاس کے قریب نیشنل ہائی وے کا تعمیری کام آدھا ادھورا پڑا رہنے کی وجہ سے یہ علاقہ جان لیوا حادثوں کا مرکز بن گیا ہے ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:37:03
بھٹکل تعلقہ اسپتال میں امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر اومیش ایچ ٹی جو گزشتہ ایک ہفتے پہلے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے ، ان کا پتہ چل گیا ہے اور وہ خود اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوگئے ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:30:52
کمٹہ سے سرسی کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766E ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے یکم نومبر 2023 سے 31 مئی 2024 تک 6 مہینوں کے لئے بند کردیا جائے گا اور اس عرصہ میں موٹر گاڑیوں کو دوسرا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:21:04
عالمی کپ 2023 میں ہندوستان اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور پوری ٹیم متحد ہو کر مہمان ٹیموں کو چیلنج پیش کر رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے لیے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرمشالہ میں ہونے والا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتا
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:16:55
سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ اسے ججوں کی تقرری کے لئے مرکز کے پاس سرد خانہ میں پڑی کالجیم کی سفارشات کو باہر نکالنا ہوگا۔ جسٹس ایس کے کول، سدھانشو دھولیا اور منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ پانچ دوہرالئے گئے نام، پانچ نئے نام اور ٹرانسفر سے متعلق 11 فائلیں مرکزی حکومت کے پاس ابھی تک زیر التوا ہیں۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:11:26
تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں بینکوں کی تعطیل بھی خوب ہونے والی ہے۔ اکتوبر ماہ ختم ہونے میں جو 11 دن بچے ہیں، ان میں سے ہی 8 دن تعطیل ہے۔ یعنی آنے والے 11 دنوں میں صرف تین دن ہی بینک کھلے رہیں گے۔ حالانکہ الگ الگ ریاستوں میں تعطیلات الگ الگ دن ہیں اس لیے تعطیلات میں کچھ کمی و بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اکتوبر ماہ میں تعطیلات کے دوران بینکوں کی آن لائن خدمات ہر دن کی طرح کام کرتی رہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy