Sun, 22 Oct 2023 12:22:17
دارالحکومت دہلی میں صبح اور شام کے علاوہ دن کے وقت بھی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ سردی بڑھنے کے باعث لوگوں نے پنکھے بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی بھی شدت اختیار کر رہی ہے۔ آج (21 اکتوبر) صبح دہلی میں دھند اور آلودگی کا مرکب دیکھا گیا، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اکتوبر کو دہلی میں بارش ہو سکتی ہے، جس کے بعد آلودگی سے راحت کی ا
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:20:30
پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف چار سال تک خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ہفتہ کی دوپہر پاکستان واپس پہنچ گئے۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:13:16
اسرو نے اپنے انتہائی اہمیت کے حامل مشن گگن یان کے پہلے فلائٹ ٹیسٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ گگن یان کے کرو ماڈیول کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:09:32
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:05:52
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس نے اپنے شہریوں کو اردن اور مصر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 20:58:54
سات ماہ کے معصوم بچے کی ماں نے اپنے سسرال میں گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت شیلا ناگیش دیواڑیگا (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات بھٹکل تعلقہ کے بینگرے میں ہفتہ کی صبح پیش آئی۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 18:10:42
انکولہ میں مجوزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے اپنی زمینوں سے محروم ہونے والے کسانوں کو ریاستی حکومت نے فی کس پانچ گُنٹہ زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انکولہ میں مجوزہ ایئر پورٹ کے لئے تحویل اراضی اور مختلف انفرا اسٹرکچر فراہم کرنے والے اس منصوبے سے متعلق جائزہ لینے کے لئے آج وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بینگلورو میں میٹنگ منعقد کی ۔ اس میٹنگ میں ایئر پورٹ منصوبے میں اپنی زمینوں سے محروم ہونے والوں کو ات
View more
Sat, 21 Oct 2023 17:37:09
جنگ شروع ہونے کے بعد بالاخر محصور غزہ کی پٹی میں ہفتہ کو امداد ی ٹرک کے لئے گیٹ کھول دی گئی ہے اور امدادی سامان سے بھرا پہلا ٹرک مصر کے رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے حوالے سے میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق 20 ٹرکوں میں دوائیں، طبی آلات اور خوراک شامل کی گئی ہیں۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:43:18
دیر رات کانگریس نے مدھیہ پردیش انتخابات کیلئے ۸۸؍ امیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس کے ساتھ ہی اب پارٹی کی کل ۲۳۰؍میں سے ۲۲۹؍سیٹوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے جاری ہونے والی اس فہرست میں تین نشستوں پر پہلے اعلان کردہ امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے اب بیتول ضلع کی صرف آملہ سیٹ کے لئے امیدوار کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy