Thu, 19 Oct 2023 11:40:39
کانگریس کے سینئر لیڈر اروندر سنگھ لولی نے جب سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی کمان سنبھالی ہے تب سے دہلی کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم نظر آ رہی ہے۔ تاہم زمینی سطح پر پارٹی کو مظبوط کرنے کے لیے بلاکوں میں میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے، ساتھ ہی جن لوگوں نے کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کر لی تھی ان کو دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کی پالیسی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 19 Oct 2023 11:36:39
حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ کے درمیان امریکہ نے ایک سخت قدم اٹھایا ہے۔ امریکہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے 10 اراکین اور اس کے غزہ، سوڈان، ترکیے، الجیریا و قطر میں پھیلے مالیاتی نیٹورک کے ایک گروپ کے خلاف بدھ کے روز پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل پر حماس کے ذریعہ اچانک کیے گئے حملے میں 1000 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے یا انہیں اغوا کیے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ قدم
View more
Thu, 19 Oct 2023 11:25:00
افغانستان نے عالمی کپ میں گزشتہ دنوں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا الٹ پھیر کیا تھا اور امید کی جا رہی تھی کہ آج نیوزی لینڈ کو بھی وہ سخت مقابلہ دے گی، لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو 149 رنوں سے شکست دی جو کہ عالمی کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کے لیے رنوں کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ حالانکہ اس مقابلے کو یکطرفہ کرنے میں افغان
View more
Thu, 19 Oct 2023 11:19:57
سپریم کورٹ نے سینئر وکیل اشونی اپادھیائے کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں مندروں پر سے حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ اشونی اپادھیائے کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ٹھیک اسی طرح ہندو مندروں کے انتظام و انصرام میں بھی حکومتی مداخلت نہ ہو جس طرح مسجدوں میں نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی کے تعلق سے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ عرضی سماعت کے ق
View more
Thu, 19 Oct 2023 11:09:23
صنعت کار گوتم اڈانی اور ان کی کمپنی اڈانی گروپ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دراصل امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کے بحران کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سیبی کی تحقیقات پہلے سے ہی چل رہی ہے، جس کا دائرہ اب بڑھا دیا گیا ہے۔ سیبی ان ممالک کے مارکیٹ ریگولیٹرز سے بھی معلومات اکٹھی کر رہا ہے جہاں اڈانی گروپ کا کاروبار پھیلا ہوا ہے۔
View more
Thu, 19 Oct 2023 11:05:28
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر شدید الزام عائد کیا۔ انھوں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گوتم اڈانی نے کوئلہ کے کاروبار میں بہت بڑی بے ضابطگی کی ہے، انھوں نے اس میں 32 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے اور لوگوں کا بجلی بل بڑھتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی
View more
Wed, 18 Oct 2023 13:52:40
فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف بھارت کی کرانتی کاری مزدور پارٹی اور نوجوان بھارت سبھا کی احتجاج کی کوشش پر حراست میں لئے گئے کارکنان کی ضمانت کیلئے پیر کوکرلا کورٹ میں عرضی داخل کی گئی لیکن عدالت نے سخت دفعات لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ اس لئے آج (بدھ کو) سیشن کورٹ میںضمانت کی عرضی داخل کی جائے گی،وکیل کی جانب سے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
View more
Wed, 18 Oct 2023 13:43:57
ریاستی حکومت نے ووٹ گزشتہ سال تاریخی شہر اورنگ آباد نام تبدیل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جسے مرکزی حکومت نے بھی منظوری دیدی تھی۔ لیکن اورنگ آباد کے عوام نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اس کے خلاف عدالت میں عرضداشت بھی داخل کی تھی۔ عدالت نے معاملے کی سماعت بھی شروع کر دی اور حکومت کو شہر کانام تبدیل کرنے سے فی الحال روک دیا تھا۔ اس کے باوجود شندے حکومت اور مقامی انتظامیہ کسی نہ کسی صور
View more
Wed, 18 Oct 2023 13:41:15
اسرائیل کے وحشانیہ حملوں اور اب زمینی حملوں کے تیاریوں کے درمیان پوری دنیا میں ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف اسرائیل پر دبائو بنایا جارہا ہے کہ وہ جنگ روکے تو دوسری طرف دنیا بھر کے اہم لیڈران مختلف دورے کررہے ہیں تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے حق میں رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔ اس سلسلے میں سرگرم رول نبھانے والے روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد پیش کی تھی لیکن اسے مطلوبہ ۹؍ ووٹ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy