Mon, 23 Oct 2023 12:35:58
چین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں چینی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے کو بند کرے۔چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اتوار کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:18:23
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کے بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا ’’بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:14:30
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:08:39
بی جے پی نے اتوار (22 اکتوبر) کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ ریاست میں 119 اسمبلی سیٹیں ہیں، جبکہ پارٹی نے پہلی فہرست میں 52 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی فہرست میں بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کا نام بھی شامل کیا ہے جو توہین رسالت کے مرتکب ہیں اور اس کی وجہ سے پارٹی سے معطل بھی کر دئے گئے تھے۔ بی جے پی نے راجہ سنگھ کو امیدوار بنانے کے لیے ان کی
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:58:59
ہندوستان نے کل ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:55:31
فلسطینی تحریک اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 212 ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:52:54
عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہےکہ 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کے لوگ اکثر ان کے علاقے میں غنڈہ گردی کرتے اور بدسلوکی کرتے نظر آتے ہیں، اس لیے لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔ ہماری پارٹی کے رضاکار بہت مہذب لوگ ہیں۔ یہی عام آدمی پارٹی کی پہچان ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:47:21
غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی ہلاکت نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ فوری جنگ بندی کے مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے۔ اہل غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی کھلی حمایت کرنے والے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے عوام بھی اب اپنی حکومتوں سے اختلاف کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ امریکی اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں عوام کے احتجاج نے استعماری طاقت
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:43:23
ٹھاکرے گروپ کی جانب سے دسہرہ ریلی کے تعلق اتوار کو نیا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹھاکرے گروپ نے شندے گروپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔ اس ٹیزر میں شندے گروپ کو ایک بار پھر بالواسطہ طور پر’ `غدار‘ کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ’مرد بکتا نہیں ، مرد غدار نہیں ہوتا‘‘ کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy