Mon, 23 Oct 2023 11:21:13
آئی سی سی عالمی کپ میں اتوار کو نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا کر ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں جیت اپنے نام کر لی۔ وراٹ کوہلی نے شاندار 95 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ محمد شامی نے 5 وکٹ حاصل کیے۔ 274 رنز کے ہدف کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ وراٹ کوہلی نے 104 گیندوں پر 95 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ روہت شرما نے 46، رویندر جڈیجہ نے 39 اور کے ایل راہل
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:13:45
جنوبی افریقہ نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کی۔ ورلڈ کپ 2023 کے 20ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 229 رنز سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں رنز کے لحاظ سے کسی بھی ٹیم کی دوسری بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل افریقہ نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے شکست دی تھی جو کہ ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست ہے۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 22:39:48
بھٹکل میں ڈینگی سے اتوار کو پہلی موت واقع ہونے کی اطلاع ملی ہے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ بھٹکل میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو بھٹکل سرکاری اسپتال سے رجوع ہوتے ہوئے ہی 30 سے زائد ڈینگومریضوں کا علاج چل رہا ہے، جس میں سے تین مریضوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ بھی کیا گیا ہے جبکہ سو سے زائد ڈینگی مریض پرائیویٹ ڈاکٹروں اور پرائیویٹ اسپت
View more
Sun, 22 Oct 2023 13:16:46
انکولہ تعلقہ کے بیلے کیری میں جسم فروشی کا کاروبار چلنے کی خبر ملنے پر انکولہ پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور جسم فروشی اڈے کے مالک کے علاوہ دو گاہکوں کو گرفتار کر لیا جبکہ جسم فروشی میں ملوث دو نوجوان لڑکیوں کو بچا لیا گیا ۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 13:12:21
سرکاری اسکیم کے تحت باغبانی کے ایک پلانٹ اور عوام کو پودے تقسیم کرنے کا بل پاس کرنے کے لئے رشوت طلب کرنے پر محکمہ زراعت کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھارتمّا کو لوک آیوکتہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 13:09:01
جٹیپلّا میں واقع ایک گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے والے لٹیروں نے 20 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 13:02:35
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر عالمی کپ ٹورنامنٹ میں کھلبلی مچانے والی ٹیم نیدرلینڈس آج سری لنکا کے خلاف کوئی کمال نہیں دکھا سکی۔ حالانکہ کچھ مواقع پر ایسا ضرور لگا کہ نیدرلینڈس میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر سکتی ہے، لیکن سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 گیندیں باقی رہتے ٹیم کو 5 وکٹ سے جیت دلا دی۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 12:58:38
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن 7 اکتوبر سے ابتک غزہ میں ایک یو ٹیوبر اور 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد آئی ایف جے کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 12:54:37
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے آج ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ مہوا مترا پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے روپے کی خاطر ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے ۔وہ ہندوستان میں ہوتی ہیں اور ان کا آئی ڈی دبئی سے لاگ ان ہوتا ہے۔اس سے پورے ملک کی سلامتی درہم برہم ہوگئی ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے الزام کو چنوتی دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy