Tue, 24 Oct 2023 12:15:56
دھیرے دھیرے مغربی ممالک اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے مشورہ دینے لگے ہیں ۔ یہ صورتحال غزہ میں اسپتل پر ہوئی بمباری کے بعد بہت تیزی سے بدلی ہے جبکہ اسرائیل نے ان حملوں میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 12:02:14
عالمی کپ 2023 میں آج افغانستان نے تیسرا الٹ پھیر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو بہ آسانی 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ہی انگلینڈ کو شکست دے کر رواں عالمی کپ کا پہلا الٹ پھیر کیا تھا، اور پھر نیدرلینڈس نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسرا الٹ پھیر کیا تھا۔ بہرحال، آج کی جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے یک روزہ کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دینے کی تاریخ بھی رقم کر دی۔ آج سے پہلے 50 اوورس
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:59:08
غزہ کی پٹی میں جاری خونریز جنگ کے سترہویں روز اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ پٹی کے مغربی علاقے ’’شیخ رضوان‘‘ کالونی پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو غزہ شہر کے وسطی مغربی علاقے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ ہسپتال مکمل طور پر زخمیوں سے بھر گیا ہے۔ ہسپتال میں طبی سامان کی شدید قلت ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:56:00
بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیر کی شام درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ مرنے والوں میں دو بزرگ خواتین اور ایک نابالغ لڑکا شامل تھا۔ گوپال گنج کے ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ یہ واقعہ گوپال گنج شہر کے شوگر مل روڈ پر واقع راجا دل علاقے میں پیش آیا۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:52:23
گجرات میں احمد آباد کرائم برانچ اور ڈی آر آئی (ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس) کی مشترکہ مہم کے دوران 500 کروڑ روپے کی نشیلی اشیا ضبط کی گئی ہے۔ افسران نے پیر کے روز بتایا کہ اس کارروائی میں ایک کیمیکل انجینئر سمیت دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں کو اتوار کے روز ہی حراست میں لیا گیا تھا جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:50:02
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ٹکٹ کی تقسیم کے بعد بی جے پی میں مخالفت اور بغاوت کی آواز تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ سابق وزیر رستم سنگھ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں ٹیکم گڑھ سے سابق رکن اسمبلی کے کے شریواستو نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:39:49
سابق ہندوستانی کپتان اور مایہ ناز اسپن گیندباز بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں کل انتقال ہو گیا۔ بشن سنگھ بیدی طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ اپنے دور کے عظیم اسپن گیندباز تھے اور 1967 سے 1979 کے درمیان ہندوستان کے لیے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 266 وکٹ لیے۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 10 یک روزہ میچ بھی کھیلے جن میں 7 وکٹ لیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy