Sat, 09 Dec 2023 03:19:02
کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ کرناٹکا میں جو رجسٹرڈ مدرسے ہیں وہاں پر کنڑا، انگلش کے علاوہ حساب اور سائنس کے مضامین کو دو سال کے لئے تجرباتی بنیاد پرنصاب میں شامل کیا جائے گا ۔
View more
Sat, 09 Dec 2023 03:14:51
بیلگاوی میں جاری اسمبلی کے سرمائی سیشن کے دوران اتر کنڑا میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کا مسئلہ سامنے آیا مگر ضلع کے اراکین اسمبلی متحدہ طور پر کسی ایک مقام پر ہاسپٹل کے قیام کا مطالبہ کرنے کے بجائے تقریباً ہر ایک ایم ایل اے نے اپنے علاقے میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنے کی مانگ رکھی ۔
View more
Sat, 09 Dec 2023 03:11:38
کمٹہ تعلقہ کے مرجان پنچایت علاقے میں قبرستان کی زمین کے تعلق سے غیر مسلموں نے تنازعہ کھڑا کیا جس کے بعد تحصیلدار کی مداخلت سے عارضی طور پر معاملہ ٹھنڈا ہوگیا ۔
View more
Sat, 09 Dec 2023 01:16:47
پارلیمنٹ میں حکومت پر تنقیدی سوالات کرکے حکومت کو گھیرنے اور برسراقتدار پارٹی کی ناک میں دم کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما مہوا موئترا کو اس الزام پر لوک سبھا سے برطرف کر دیا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں سوالات اُٹھانے کے عوض رقم (رشوت) لیا کرتی تھی۔ ان کی برطرفی کو لے کر سی پی آئی (ایم) نے اسے پارلیمنٹ کے لئے بلیک ڈے سے تعبیر کیا ہے جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس کی برطرفی کو بی ج
View more
Thu, 07 Dec 2023 15:04:36
تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی گورنر تاملیسائی سوندرراجن نے عہدے کا حلف دلایا۔
View more
Thu, 07 Dec 2023 14:49:03
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پھر سے غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری شدید سے شدید تر ہوگئی ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق الجزیرہ اور سی این این کے دو صحافیوں کے اہل خانہ میں سے 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 07 Dec 2023 14:30:17
سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔
View more
Thu, 07 Dec 2023 14:10:26
6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔
View more
Thu, 07 Dec 2023 13:25:21
کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy