Mon, 22 Jan 2024 18:42:25
ومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم بھٹکل کے زیراہتمام کل منگل 23 جنوری کو کینسر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس کو کینسر کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے مخصوص امراض کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع مجلس اصلاح وتنظیم کے محاسب اور کینسر کیمپ کے کنوینر اقبال سہیل عرف سٹی میڈیکل اقبال نے دی ہے۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا
View more
Sun, 21 Jan 2024 20:01:22
گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شٹر نے کانگریس پر ہندو مخالف ہونے کا الزام لگانے والی بی جے پی کو کڑا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ہندو مخالف نہیں ہے ۔ اگر کانگریس پارٹی ہندو مخالف ہوتی تو 135 سیٹیں کیسے جیت سکتی تھی ۔ اس لئے بی جے پی کو اب کانگریس کی مخالفت اور تبصرے کرنے سے باز آنا چاہیے ۔
View more
Sun, 21 Jan 2024 19:46:33
شہر کے ٹورسٹ بنگلو میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم مدھو بنگارپّا نے کہا کہ جمہوریت کی مخالفت اور دستور کو بدلنے کی بات کرنے والے اننت کمار ہیگڈے کو بی جے پی کی طرف سے پارلیمانی الیکشن میں ٹکٹ دینا چاہیے ۔ تاکہ ہم انہیں صحیح سبق سکھاسکیں ۔
View more
Sun, 21 Jan 2024 19:24:14
رام مندر میں مورتی تنصیب کی تقریب 'پران پرتشٹھا' سے تین دن قبل یو پی اینٹی ٹیرر اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جن تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا تھا ان کے تعلق سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے ان تینوں کا تعلق 'خالصتانی تحریک' سے ہے ۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:51:06
بہار کے بعد اب آندھرا پردیش میں بھی حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کی شروعات کر دی ہے۔ ریاستی حکومت کے منصوبوں کو ضرورت مندوں تک پہنچانے کے مقصد سے یہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ ذات پر مبنی یہ سروے 10 دنوں تک چلے گا۔ لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے اس ذات پر مبنی سروے کو لے کر سرگرمیاں شروع ہونے سے سیاسی ہلچل بھی بڑھ گئی ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا واحد مقصد ریاست کے فلاحی منصوبوں کو اس کے حقدار
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:48:14
ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے راستہ ہموار کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی اس کے لیے تشکیل دی جا چکی ہے اور رائے مشورہ کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان کئی اپوزیشن پارٹیوں نے کووند کمیٹی کو خط لکھ کر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کو لے کر اعتراض ظاہر کیا ہے اور اسے غیر آئینی بتایا ہے۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت کو ایک خ
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:45:23
گزشتہ روز کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے پیش نظر تشکیل کووند کمیٹی کو خط لکھ کر پارٹی کا نظریہ ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے، اور آج عام آدمی پارٹی نے بھی اس معاملے میں کووند کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ عآپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا نے اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری نتین چندرا کے نام یہ خط لکھا ہے۔ عآپ نے خط میں ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نظری
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:41:01
کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' پر حملہ ہوا ہے، اس کی اطلاع کانگریس پارٹی نے دی۔ پارٹی کے مطابق آسام کے شمالی لکھیم پور میں شرپسندوں نے نیائے یاترا کی گاڑی پر حملہ کیا اور کئی بینر اور پوسٹر پھاڑ دیے گئے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پوسٹ میں اس معاملے سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:36:13
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ سیاست کے کریمنلائزیشن اور جرائم کے سیاسی کرن کی طرح موجودہ وقت میں مذہب کا انتخابی مفاد کے لئے سیاسی کرن ہو رہا ہے، جس سے ملک و مفاد عامہ متاثر ہو رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy