Tue, 23 Jan 2024 23:23:26
مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے میرا روڈ پر 22 جنوری کو تشددکی جو وارداتیں پیش آئی تھی اور مُبینہ طور پر ایودھیا میں رام للا کی 'پران پرتیشتھا' سے پہلے اور بعد میں بھگوا جھنڈا والی گاڑیوں اور جے شری رام کے نعرے لگانے والوں پر مُبینہ طور پر جو حملہ ہوا تھا، حکومت نے اس کا بدلہ بلڈوزر کے ذریعے عمارتوں کو توڑ کر لے لیا ہے۔
View more
Tue, 23 Jan 2024 20:08:12
ایودھیا میں پیر کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر رام مورتی کی تنصیب اور اس میں 'پران پرتشٹھا' (ہندو عقیدے کے مطابق پتھر یا لکڑی کی مورتی میں پوجا اور منتروں کے ذریعے جان ڈالنے کی رسم ) کے موقع پر بھٹکل تعلقہ کے کریکال میں واقع رام دھیان مندر میں پوجا کرنے کے بعد بھٹکل ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ :" حقیقی رام بھکتوں کے ساتھ کانگریس اور بی جے پی کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے
View more
Tue, 23 Jan 2024 10:31:57
میں بابری مسجد والی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے بعد مندر کے افتتاح کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں سنگھ پریوار اور بی جے پی کی طرف سے جشن منایا گیا وہیں کئی اقلیتی علاقوں میں گھس کر بعض شرپسندوں نے جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے بالخصوص مسلمانوں کو اکسانے کی کوشش کرنے کی بھی وارداتیں پیش آئی.
View more
Tue, 23 Jan 2024 00:45:56
آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی کو جب مندر میں داخل ہونے سے روکا گیا تو انہوں نے ریاستی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مجھے مندر جانے سے بھی روکا جارہا ہے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 23:59:36
تاریخی بابری مسجد والی جگہ پر تعمیر رام مندر کا آج پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا جس کے دوران اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت بھی موجود تھے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:37:20
شیوسینا تنازعہ میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کو چیلنج پیش کرنے والی شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنیل پربھو کی عرضی پر آج سپریم کورٹ غور کرنے کے لیے تیار ہو گیا اور اس نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:24:02
اترپردیش میں مئو صدر سے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ایم ایل اے اور مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے آرمس ایکٹ معاملے میں عباس انصاری کی گرفتاری پر اگلے حکم تک روک لگاتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس جسٹس بی آر گوئی، جسٹس سنجے کرول اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے عباس انصاری کے وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:17:22
میسور کے قریب گجے گوڈانا پورہ میں جہاں سے ایودھیا میں مورتی کو تراشنے کے لیے پتھر نکالا گیا تھا ، مجوزہ رام مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے میسور کے ایم پی پرتاپ سنہا کو عوام نے نعرے بازی کرتے ہوئے واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:15:44
ایودھیا میں پیر کو پر رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بینگلور میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ وہ بی جے پی کے رام کی نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں۔ مہادیوپورا میں ایک مقامی رام مندر کی نقاب کشائی میں حصہ لیتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ "گاندھی کے لیے یہ رگھو پتی راگھو راجہ رام تھے اور ان کے آخری الفاظ ہائے رام تھے۔"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy