Fri, 09 Feb 2024 20:32:43
دہلی این سی آر اور شمالی ہند میں گزشتہ 2-3 دنوں سے بھلے ہی سردی سے تھوڑی راحت محسوس کی جا رہی ہو لیکن یہ پوری طرح سے ختم نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ 13 سے 14 فروری کے درمیان بارش کے بعد سردی میں ایک بار پھر شدت آ سکتی ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:29:49
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی اور دہلی پولیس کے نوٹس پر ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:27:23
ایک سنسنی خیز واقعہ میں ادھو ٹھاکرے دھڑے یعنی شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر ابھیشیک گھوشالکر کو ممبئی کے دہیسر علاقے میں فیس بک لائیو کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بعد ازاں فائرنگ کے ملزم مورس نورونہا نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ملزم مورس نے پہلے ابھیشیک کے ساتھ فیس بک لائیو کیا، پھر انہیں گولی ماری اور اس کے بعد خود کشی کر لی۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:23:37
ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں جمعرات کو پتھراؤ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 250 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر دھامی نے اس معاملے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔ انہوں نے چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، دیگر سینئر پولیس اور انٹیلی جنس حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:21:05
اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جب میونسپل حکام نے ایک مدرسے اور مسجد کو سرکاری زمین پر تجاوزات قرار دیتے ہوئے اسے منہدم کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے دوران متعدد پولیس اہلکار، اور صحافی زخمی ہوئے ہیں اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ہلدوانی میونسپل اہلکاروں کی جانب سے بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مدرسے کو منہدم کرنے کے فوراً بعد ج
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:17:24
) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اپنی کابینہ اور بائیں بازو کے سرکردہ اراکین کے ساتھ جمعرات (8 فروری) کو دہلی کے جنتر منتر پر مرکزی حکومت کی ’مالی نا انصافی‘ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں سی ایم وجین کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ بھی موجود تھے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:11:39
گجرات کے ضلع جوناگڑھ کی ایک عدالت نے کل عالم دین مفتی سلمان ازہری اور دیگر 2 کو ان کے خلاف درج کئے گئے نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:07:29
مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے 6 فروری کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 سے 2022 تک دیش کے خلاف بغاوت اور جرائم کے 701 مقدمات درج کیے گئے اور انسداد دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت 5,023 مقدمات درج کیے گئے ۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 10:44:35
ناٹکا اسٹیٹ سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایس ایس ایف) کی جانب سے بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں آج جمعہ سے تین روزہ سالانہ ادبی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ کل 10 فروری اور 11 فروری کوبھی جاری رہے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy