Thu, 08 Feb 2024 20:45:58
دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی شکایت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 17 فروری کو طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے کی بدھ کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے اروند کیجریوال کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:44:06
شرالی نیل کنٹھ کراس کی ایک 36 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنی ہی ماں کے گھر کے کمرے میں پنکھا سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت سری دیوی بھاسکر موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ سال قبل اس کی شادی مرڈیشور مٹادی ہیتلو کے رہنے والے بھاسکر موگیر سے ہوئی تھی، مگر شادی کے دوسال بعد ہی وہ شوہر کے ظلم سے پریشان ہوکر اپنی ماں کےگھر آگئی تھی۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:38:17
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ امسال گرمی کے موسم میں ہوا کے اندر معمول سے زیادہ رطوبت ہوگی جس سے حدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا ۔ اس دوران فروری کے دوسرے مہینے میں ہی ساحلی اضلاع کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دکھائی دے رہا ہے ۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:35:39
سورتکل میں موکا پٹرول پمپ کے قریب پیش آئے ایک درد ناک حادثے میں دوپہیہ گاڑی پر اپنے والد کے ساتھ اسکوٹی پر اسکول سے گھر واپس لوٹتی ہوئی آٹھویں جماعت کی طالبہ کو ٹرک نے کچل ڈالا جبکہ بچی کا والد شدید زخمی ہوگیا۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:29:20
تعلقہ کے نالکنی ٹٹیسر کا رہنے والے ایک شخص کو یوٹیوب ویڈیو پر بھروسہ کرنا مہنگا پڑا اور اسے 7.16 لاکھ روپے کا چونا لگ گیا۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 14:16:41
ینوپویا کالج، مینگلور میں بی بی اے کی طالبہ شِفاء مُسکان بنت محمد ناصر سوکور کو بہار کے چھپرہ میں منعقد ہونے والے ایک تہنیتی پروگرام میں دوران تعلیم لوگوں کو سماجی برائیوں سے آگاہ کرنے اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے پر نیشنل انسپریشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 11:39:19
بھٹکل کا بارہ سالہ لڑکا فلاح ابن فیاض احمد ایم جے متحدہ عرب امارات کےمعروف شہر دبئی کے قریب فُجیرہ میں منعقدہ ورلڈ کراٹے یوتھ لیگ میں انڈر 14 زُمرے میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرے گا جو اسی ماہ یعنی 21 سے 25 فروری کو منعقد کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع امرشا کراٹے اینڈ فٹنس اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن (WKF) سرٹیفائڈ کوچ محمد امر شاہ بندری نے دی ہے۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 21:56:06
بھٹکل کی زیادہ تر خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایسے میں اگر وہ ہنرمند بھی بن جائیں تو سماج میں معاشی تبدیلی لاسکتی ہیں اور گھر بیٹھے پورے خاندان کے لئے روزگار حاصل کرسکتی ہیں، اسی مقصد کے تحت رابطہ سوسائٹی کی جانب سے عنقریب سلائی کڑھائی کاسہ ماہی تربیتی ورکشاپ شروع کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy