Wed, 07 Feb 2024 19:31:13
پاکستان کے بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر ہوئے دھماکوں میں 27 ا فراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔ جس میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 19:28:44
ضلع اتر کنڑا میں طبی سہولتوں کی کمی اور کمٹہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کا مطالبہ لے کر سماجی کارکن اننت مورتی ہیگڈے نے اپنے حامیوں کے ساتھ کمٹہ سے بھٹکل تک کا پیدل مارچ کیا اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے دفتر پہنچ کر میمورنڈم میں سونپا ۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 19:03:56
کسانوں نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی تیاری کی ہے۔ اس کے لیے متعدد کسان تنظیمیں آج قومی راجدھانی دہلی کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔ کسان تنظیمیں دسمبر 2023 سے احتجاج کر رہی ہیں جس میں نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے حاصل کی گئی زمینوں کے بدلے میں بڑھے ہوئے معاوضے اور زمین کے پلاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 18:57:32
مدھیہ پردیش میں واقع ہردا پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں راجیش اگروال، سومیش اگروال اور رفیق خان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راجیش اگروال کو راج گڑھ ضلع کے سارنگ پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ کار کے ذریعے دہلی فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ خیال رہے کہ ہردا فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہل
View more
Wed, 07 Feb 2024 13:39:29
ہوناور کے معروف سماجی کارکن اور سانپوں کو پکڑنے میں ماہر ابوطلحہ شیخ سانپ کے ڈسنے کے قریب چار ماہ بعد کاروار اسپتال میں انتقال کرگیا انا للہ و انا الیہ راجعون۔ منگل بعد نماز ظہر ہوناور میں اس کی تدفین عمل میں آئی۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 13:12:08
ہوناور کاسرکوڈ کے ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے سروے کے کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو جیل سے رہائی ملی تو مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
View more
Wed, 07 Feb 2024 12:24:59
سرسی تعلقہ کے سوگامی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں سرکاری طور پر آنکھوں کی جانچ کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا مگر وہاں کی بد نظمی سے پریشان مریضوں کو درختوں کے سایے میں انتظار کی دقت سے گزرنا پڑا ۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 21:36:37
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ نے منگل کے روز اپنا چوبیسواں دن مکمل کر لیا۔ آج یاترا کی شروعات کھونٹی میں بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر مالاپوشی کے ساتھ ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی نے برسا منڈا جی کے کنبہ کی چوتھی نسل کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ لوگوں کی زبردست حمایت کے درمیان یاترا جھارکھنڈ کے کھونٹی، گملا، سمڈیگا سے گزرتے ہوئے بوقت شام اڈیشہ میں داخل ہ
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:40:24
لوک سبھا انتخاب کو اب زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ سبھی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان شرد پوار کو الیکشن کمیشن نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سبھی ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی شرد پوار کو نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے تین نام پیش کر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy