Sat, 10 Feb 2024 21:48:51
شیوسینا-یو بی ٹی لیڈر ابھیشیک گھوسالکر کو ممبئی میں فیس بک لائیو کے دوران قتل کرنے کے بعد شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما امن و امان کی صورتحال کو لے کر حکمران اتحاد پر حملے کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:45:52
انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ (10 فروری) کو ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کچھ افراد کو سمن بھی جاری کیے ہیں، جن سے تفتیشی ایجنسی منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:08:29
اسرائیل کی غزہ پرجارحیت جاری ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ الجزیرہ نے وزارت صحت کے حوالہ سے خبردی ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں 117فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 152 زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 19:36:28
سرکاری حکم کے مطابق یکم اپریل 2019 سے قبل رجسٹر کی گئی تمام قسم کی موٹر گاڑیوں کے لئے اب ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹ لازمی ہے، اور ایسی گاڑیوں کی پرانے نمبر پلیٹ کی جگہ نئے نمبر پلیٹ لگانے کی آخری تاریخ 17 فروری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب صرف چند ہی دنوں کی مہلت رہ گئی ہے جس کے بعد ایسے نمبر پلیٹ نہ لگی ہوئی گاڑیوں پر جرمانہ لاگو کر دیا جائے گا۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 14:25:10
گزشتہ دو سال قبل شروع کیا گیا نیشنل ہائی وے 66 کا تعمیری کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے ۔ اس ضمن میں ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ضلع انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:56:03
کانگریس پی ایم مودی کی ذات کو لے کر لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایم مودی پیدائش سے او بی سی نہیں تھے بلکہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے 1999 میں ان کے سماج کو او بی سی کا درجہ دیا۔ حالانکہ کانگریس نے آج ایک نیا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ مودی سماج نہ پہلے او بی سی تھا اور نہ ہی آج ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:45:53
مرکز کی مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اپنی معاشی پالیسیوں، ریونیو اور سرکاری خزناہ کی حالت واضح کرنے کے لیے قرطاس ابیض یعنی ’وہائٹ پیپر‘ پیش کیا، جس کی کانگریس سخت تنقید کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ’وہائٹ پیپر‘ نہیں بلکہ ’سفید جھوٹ‘ پیش کیا ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:43:51
پیدائش سے متعلق 2 سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے معاملے میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ رہائشی زمین کو زرعی زمین بتا کر کم اسٹامپ ڈیوٹی لگانے کے معاملے میں رامپور انتظامیہ نے انہیں 1.68 کروڑ روپئے کی وصولی کا نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس انہیں ہردوئی جیل میں بھیجا گیا ہے جس میں وہ قید ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy