Tue, 06 Feb 2024 20:19:00
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے گزشتہ کئی ماہ تک منوج جرانگے کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے ایک بار پھر شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے منوج جرانگے پاٹل نے 10 فرروری سے ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:16:37
عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ آتشی نے کہا، ’’ای ڈی نے ڈیڑھ سال میں تحقیقات کے نام پر ایک گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے بند کمرے میں ملزمان کے بیانات قلمبند کئے اور عدالت میں الگ بیانات پیش کئے۔ یہی نہیں بند کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی آڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔‘‘ آتشی نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ سال میں ای ڈی نہ
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:11:53
خود کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا افسر بتا کر ایک تاجر کے دفتر پر فرضی چھاپہ مارنے اور 1.69 کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے شکایت کنندگان سے نہ صرف روپئے لوٹے بلکہ دو لگژری کار اور کچھ مہنگے موبائل فون بھی چھین لیے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:08:26
دہلی میں عام آدمی پارٹی کے اہم رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپے ماری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذاتی سیکریٹری وبھو کمار اور راجیہ سبھا کے رکن این ڈی گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی دہلی جل بورڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں کی ہے۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 20:02:11
شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سردی میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے ملک کے کئی حصوں میں بارش دیکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے جس کا اثر شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ تاہم ملک کی کئی ریاستوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث آنے والے دنوں میں ملک کی شمالی ریاستوں
View more
Tue, 06 Feb 2024 15:05:39
لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر تحریک شکریہ میں بارامتی (مہاراشٹرا) کی ممبر پارلیمنٹ اور این سی پی لیڈر سپریا سُولے نے حکومت کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس میں کام کم دکھاوا زیادہ ہے۔ 3 فروری کو لوک سبھا میں دیا گیا سُپریا سولے کا خطاب ممبئی سے شائع ہونے والے معروف اُردو روزنامہ انقلاب نے شائع کیا ہے، جسے ہم یہاں قارئین کی دلچسپی کے لئے انقلاب کے شکرئے کے ساتھ پیش کررہے ہیں:
View more
Tue, 06 Feb 2024 14:21:42
دکشن کنڑا کے سُولیا تعلقہ میں بی جے پی کے اندرونی اختلافات اُس وقت کھل کر سامنے آگئے جب سُولیا میں بی جے پی منڈل صدر کے طور پر وینکٹ ولالمبے کو منتخب کیا گیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وینکٹ کو صدر منتخب کرنے پر ناراض بی جے پی کارکنوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے پارٹی دفتر کو ہی تالا لگا دیا ۔
View more
Tue, 06 Feb 2024 14:10:17
سرسی تعلقہ کے نریبیل گرام میں واقع سومیشور مندر کے شیو لنگ پر انگریزی میں کچھ الفاظ لکھ کر اس کی بے حرمتی کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اس حرکت کے ذمہ دار ایک طالب علم کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
View more
Mon, 05 Feb 2024 19:31:24
ہوناور میں تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے سلسلے میں چل رہے تنازعے پر کاسرکوڈ ٹونکا میں احتجاجی مظاہرا کرنے والے جن ماہی گیروں کو ابھی حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر ماہی گیری و ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کو میمورنڈم دیا گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy