Tue, 13 Feb 2024 14:34:41
یونیورسٹی سطح پر بھٹکل انجمن کی طالبات کا رینک حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار چار طالبات نے یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرتے ہوئے شہرِ بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 14:07:11
کرناٹکا مسلم متحدہ تحریک، فرائیڈ فارماکوٹیکل اور ایم ای جی نیوزکے اشتراک سے بنگلورومیں منعقدہ ایک شاندارتقریب میں مختلف سماجی کارکنان، ادبی شخصیات اور صحافت سے وابستہ شخصیات کواُن کی خدمات کے اعتراف میں حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں شموگہ سے شائع ہونے والے معروف اُردو روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر جناب مدثر احمد بھی شامل ہیں۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 21:13:39
انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اتراکھنڈ کا ہلدوانی شہر ہے۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 21:03:14
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فُجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:49:03
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایوان میں حکومت کے تئیں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ بہار اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ کے لیڈران کی زوردار تقریریں ہوئیں۔ پھر جب فلور ٹیسٹ کا وقت آیا تو اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔ حالانکہ نتیش کمار نے اپوزیشن سے گزارش کی کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لیں، لیکن اپوزیشن کے سبھی اراکین ایوان سے باہر نکل گئے۔ پھر جب ووٹنگ ہوئی تو نتیش حکومت
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:42:39
سپریم کورٹ نے 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو عبوری ضمانت دینے کے اپنے پہلے کے حکم میں پیر کے روز توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی بنچ کو 26 ستمبر 2023 کے بعد مقدمے کی حالت سے متعلق کوئی رپورٹ ریکارڈ پر نہیں ملی۔ معاملہ کو ملتوی کرتے ہوئے بنچ نے عدالت عظمیٰ کی رجسٹری کو ٹرائل کورٹ سے اسٹیٹس رپورٹ حاصل کرنے
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:39:38
سات ماہ میں چوتھی مرتبہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے پیر کے روز متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے وعدے کے طمابق مراٹھا کوٹہ کا اعلان کرنے سے متعلق ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو وہ پیشین گوئی نہیں کر سکتے کہ جمعرات (15 فروری) کے بعد کیا ہوگا۔ اپنی تازہ بھوک ہڑتال کے تیسرے دن جرانگے پاٹل نے اس بات کو دہرایا کہ تحریک کا نیا دور تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت کی یقین دہانی اور احکام نافذ ن
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:33:47
اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور پولیس نے کرفیو میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔ لیکن اسی دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ پولیس کی کارروائی کے خوف سے لوگ اب نقل مکانی کر رہے ہیں اور سینکڑوں خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:24:52
یمنا ایکسپریس وے پر پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک بس اور سوئفٹ کار حادثہ کا شکارہوگیا۔ اس حادثہ سے دونوں گاڑیوں میں بھیانک آگ لگ گئی اور کار میں سوار 5 افراد زندہ جل گئے۔ اس حادثے میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy