Tue, 13 Feb 2024 22:16:17
ہلدوانی میں ہونے والے تشدد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد اسرار کی منگل کو موت واقع ہو گئی۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو افراد کی حالت نازک ہے، جن کا علاج سوشیلا تیواری ہسپتال میں جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:13:49
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق نئے قانون کے عمل پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ اس فیصلے کو مرکزی حکومت کے لیے راحت بھرا تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل نئے قانون کے تحت وزیر اعظم کی صدارت والا پینل چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری کرے گا اور اس پینل میں چیف جسٹس آف انڈیا کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:07:15
کسان تنظیموں کے ذریعہ ’دہلی چلو مارچ‘ کو کانگریس نے حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے سمیت کئی دیگر پارٹی لیڈران نے بھی اس سلسلے میں اپنے بیانات دیے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت راہل گاندھی نے آج امبیکاپور منڈی میں کسانوں سے بات چیت کی۔ آج کے دن راہل
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:01:13
ملک کی 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں اور 8 فروری سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ اس الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 فروری تک جاری رہیں گے۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں، جن کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اگر ووٹنگ نہیں ہوتی تو یہ سات سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں اور تین سیٹیں سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں جائیں گی
View more
Tue, 13 Feb 2024 21:59:01
شرد پوار نے انتخابی کمیشن کے ذریعہ اجیت پوار گروپ کو حقیقی این سی پی مانے جانے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے۔ انتخابی کمیشن کی طرف سے این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کا نام اور انتخابی نشان ’گھڑی‘ اجیت پوار گروپ کو دیے جانے پر شرد پوار گروپ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 21:55:49
حکومت کے ساتھ پیر کی دیر شب بات چیت ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے آج صبح دہلی کی طرف اپنے قدم بڑھا دیے۔ ’دہلی چلو مارچ‘ کے پیش نظر پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ کسانوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں بھی ڈال دی گئی ہیں۔ لیکن کسان کسی بھی حال میں رکنے کو تیار نہیں ہیں اور پنجاب سے بڑی تعداد میں ہریانہ ہوتے دہلی کی طرف ٹریکٹرس اور گاڑیوں کا قافلہ بڑھ رہا ہے۔ اس د
View more
Tue, 13 Feb 2024 21:52:34
ہلدوانی میں پیش آئے تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی مزید تیز ہو گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے 25 مبینہ شورش پسندوں کو سیشن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں سے سبھی کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ ان سبھی پر فساد بھڑکانے، پولیس تھانہ میں آگ لگانے، پولیس پر فائرنگ، تھانہ میں گھس کر اسلحہ لوٹنے وغیرہ الزامات ہیں۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 21:50:02
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے تیجسوی یادو کے خلاف داخل ہتک عزتی معاملے کی شکایت کو خارج کر دیا ہے۔ دراصل تیجسوی یادو نے گزشتہ 19 جنوری کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر گجراتیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کو واپس لے لیا تھا۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 21:47:31
مغربی بنگال میں ایک بار پھر ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی چھاپہ ماری سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی نے منگل کی صبح سویرے تقریباً 6 مقامات پر چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ یہ چھاپہ ماری پی ڈی ایس یعنی راشن تقسیم گھوٹالہ کو لے کر ہوئی ہے اور ای ڈی کی کئی ٹیمیں ’منی ایکسچینجر‘ کے ٹھکانوں پر پہنچی ہوئی ہیں۔ ایک دیگر معاملے میں بھی ای ڈی کی چھاپہ ماری کی خبریں موصول ہو رہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy