Wed, 28 Feb 2024 13:28:20
راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ودھان سودھا میں ہوئی پولنگ میں یشونت پور حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر کانگریس امیدوار کے حق میں کر اس ووٹنگ کرنے کی خبر جیسے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ، جے ڈی ایس ور کرس نے سوم شیکھر کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سوم شیکھر کا پتلہ نذر آتش کیا ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 13:19:52
راجیہ سبھا انتخابات کا نتیجہ ظاہر ہونے پر کانگریس کے تین امیدواروں کی کامیابی کا آج ودھان سودھا کے لاؤنج میں جشن کے دوران ناصر حسین کا ایک حامی نو جوان ، جو ان سے قریب تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 12:57:49
کرنا ٹک سے راجیہ سبھا چار سیٹوں کیلئے ہوئے انتخاب کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے۔ کرناٹک میں حکمران کانگریس نے اپنے حصہ کی تمام تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 00:58:02
اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب اس کی اسکوٹر بےقابو ہوکر ایک پرائیویٹ بس کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ مرڈیشور ناکہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 20:57:57
کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 21 سالہ نوجوان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ رد کر دیا اور کہا کہ نابالغہ کے ساتھ رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات کا قائم کرنا جرم نہیں ہے۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 19:03:27
شمس الدین سرکل کے پاس زیر زمین ڈرینیج پائپ لائن بچھانے کا جو کام ہو رہا ہے اس سلسلے میں ہو رہی کوتاہی اور غیر سائنٹفک انداز میں پائپ بچھانے کی کوشش پر اعتراض جتاتے ہوئے بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کے کاونسلرس نے ضلع ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم سی اور چیف آفیسر ٹی ایم سی کو میمورنڈم دیا ۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 18:59:24
ہوناور کے کاسرکوڈ میں پرائیویٹ کمرشیل پورٹ کی تعمیر سے ماہی گیروں کودرپیش بحران پر "فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ" جاری کرنے اور بندرگاہ سے پیدا ہونے والے مختلف مسائل پر میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لیے بینگلورو کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 18:56:21
دہلی میں مبینہ شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ایجنسی ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آٹھواں سمن بھیجتے ہوئے انہیں 4 مارچ کو تفتیش کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ای ڈی اس سے قبل کیجریوال کو 7 سمن بھیج چکی ہے لیکن وہ کسی بھی سمن پر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور سمن کو غیر قانونی قرار دیا۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 18:44:55
کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی اگر اقتدار پر آتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم واپس لی جائے گی اورفوج میں داخلے کا پرانا نظام بحال کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy