Wed, 28 Feb 2024 19:41:20
زمین کے بدلے نوکری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں راؤز ایونیو کورٹ نے لالو یادو کے خاندان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لالو یادو کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، ان کی بیٹی میسا بھارتی، ہیما یادو اور ہردیانند چودھری کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق اس معاملے میں، راؤز ایونیو کورٹ نے چاروں لوگوں کو شرائط کے ساتھ باقاعدہ ضمانت دی ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:36:27
ماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخاب کے دوران کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی کے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے بعد کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھرگے نے بی جے پی پر اپوزیشن پارٹیوں کو توڑنے کا الزام لگا یا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتوں کو اسی طرح غیرمستحکم کیا جاتا رہا تو ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے گی۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:33:49
دہلی کی کیجریوال حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی حکومت کی سولر پالیسی پر پابندی لگا دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ وہی سولر پالیسی ہے، جس کا اعلان سی ایم اروند کیجریوال نے کچھ دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:29:53
دہلی کی ایک عدالت نے خواتین پہلوانوں کی جانب سے عائد کئے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے معاملہ میں منگل کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے سے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:24:18
پچھلے کچھ دنوں سے یلاپور حلقہ کے ایم ایل اے شیو رام ہیبار کے تعلق سے افواہیں چل رہی تھیں کہ وہ بی جے پی سے واپس کانگریس میں لوٹنے کے لئے پر تول رہے ہیں ۔ اب شیورام ہیبار نے راجیہ سبھا کے لئے اراکین کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی سے غیر حاضر رہتے ہوئے بی جے پی کو براہ راست شاک دے دیا ہے ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:20:55
میاں بیوی کی ایک جوڑی کی طرف سے اصلی سونے کی جگہ پر نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو 33 لاکھ روپے سے زائد رقم کا چونا لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں الگ الگ شکایتیں درج کروائی گئی ہیں ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 14:46:58
بھٹکل بندرگاہ سے 6 ناٹیکل میل کی دوری پر ممنوعہ علاقے میں ماہی گیری میں مصروف منگلورو اور ملپے جیسے بیرونی ضلع کی دو ماہی گیر کشتیوں کو بھٹکل کے ماہی گیروں نے اپنی تحویل میں لے لیا اور ان کشتیوں کو ماوین کوروے بندرگاہ تک کھینچ کر لاتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 14:40:24
یکم مارچ سے شروع ہونے والے پی یو سی سال دوم کے متحانات میں امسال ضلع شمالی کینرا سے جملہ 14,401 طلبہ شریک ہونگے ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے پی یو سی سے متعلقہ محکمہ تعلیمات کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ ضلع میں 31 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں انہوں نے محکمہ تعلیمات پی یو سی کے افسران کو ہدایت دی کہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے تمام ضروری کارروائیاں پوری کر
View more
Wed, 28 Feb 2024 14:35:39
پسماندہ طبقات (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے وہ بے روزگار نوجوان اور خواتین جنہوں نے صحافت میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے، انہیں اپنا صحافتی کاروبار شروع کرنے کے لئے کرناٹکا مہارشی والمیکی شیڈولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ سبسیڈی والا فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy