Sat, 02 Mar 2024 12:19:05
ہندوستان کے کئی نوجوان روسی فوج میں شامل ہو کر یوکرین کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ روس میں جنگ کے لیے 20 ہندوستانی نوجوانوں کو یرغمال بنائے جانے اور جنگ کے دوران گجرات کے ایک نوجوان کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:14:20
جلد ہی پرائیویٹ سیکٹر کے 25 ماہرین مرکز میں اہم عہدوں پر تقرری حاصل کرنے والے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس تعلق سے پیش رفت کی جسے اپوائنٹمنٹ کمیٹی کی منظوری بھی مل گئی ہے۔ یہ سبھی ماہرین مودی حکومت کے دیرینہ منصوبوں کو سہل اور بہتر بنانے کا کام کریں گے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز مرکزی افسران نے جانکاری دی۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:12:10
عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ حال ہی میں وقف بورڈ میں بھرتی سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں امانت اللہ خان نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ دراصل ای ڈی نے سمن جاری کیا تھا جس کے بعد امانت اللہ خان نے اسے خارج کرانے کے لیے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ ان کو دہلی ہائی کورٹ نے جھٹکا دیتے ہوئے فیصلہ ای ڈی کے حق میں سنا دیا۔ اب تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی کی
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:10:00
گزشتہ سال مئی میں 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سبھی دو ہزار روپے کے نوٹ بینکوں میں یا پھر آر بی آئی میں جمع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اب آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے بتایا ہے کہ دو ہزار روپے کے 97.62 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آ گئے ہیں۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو کاروبار بند ہونے کے بعد بازار میں موجود دو ہزار روپے کے نوٹوں کی قدر گھٹ کر
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:07:47
مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے ذریعے شندے گروپ کو اصل شیو سینا قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ادھوٹھاکرے گروپ کی عرضداشت پر سپریم کورٹ 7 مارچ کو سماعت کرے گا۔ اپنی عرضداشت میں ادھو گروپ نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ نارویکر نے جون 2022 میں شیوسینا میں تقسیم کے بعد 10 جنوری کو شندے گروپ کو حقیقی شیو سینا قرار دیا تھا اور ٹھاکرے گروپ کی ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:05:06
ملازمین کے پرووائیڈنٹ فنڈ (پی ایف) کلیم کے مسترد ہونے کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہم وجہ ای پی ایف او کے ذریعے لاگو کی جانے والی آن لائن پالیسیا ہیں۔ یہ پالسیاں اس قدرغیر سنجیدہ اور بے رحم ہیں کہ ان کی وجہ سے سبکدوش ہونے کے بعد کئی ملازمین کو خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:02:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رامپور میں دلت طالب علم کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہے جس کی ’مودی میڈیا‘ میں ستائش کی جاتی ہے اور ڈبل انجن حکومت ’جنگل راج کی گارنٹی‘ ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 11:59:47
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 2 ہزار روپئے تک اضافہ ہو سکتا ہے اور پھر ہم کھانا پکانے کے لیے جنگلوں سے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ ریاست کے جھارگرام میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔
View more
Fri, 01 Mar 2024 20:51:38
آج جمعہ سے پوری ریاست کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ بھٹکل میں چار مراکز میں منعقدہ امتحانات میں آج پہلے دن 1028 طلبہ کو اپنا پہلا امتحانی پرچہ لکھنا تھا ، 19 طلبہ غیر حاضر رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy