Wed, 21 Feb 2024 23:58:52
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر و دیگر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے بینگلورو پہنچ کر وزیر اعلیٰ سدا رامیا سمیت دیگر کابینی وزراء سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ درپیش پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں فرقہ واریت کا زہر گھولنے اور اشتعال انگیزی کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کٹھن کارروائی کی جائے،اسی طرح پچھلی بی جے پی حکومت نے جتنے مسلم مخالف قوانین جاری کیے تھے ان سب کو م
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:31:53
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج راجستھان سے بلامقابلہ راجیہ سبھا رکن منتخب ہو گئیں۔ ساتھ ہی راجستھان سے بی جے پی کے چنّی لال گراسیا اور مدن راٹھوڑ کو بھی راجیہ سبھا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی سکریٹری مہاویر پرساد شرما نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چونکہ کوئی دیگر امیدوار ان کے خلاف نہیں لڑا تھا اس لیے ان تینوں لیڈروں کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:13:27
مراٹھا ریزرویشن بل مہاراشٹر اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے اور اب اسے قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے ذریعے ریاست میں مراٹھا برادری کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ لیکن حکومت کے ذریعے اس بل کی منظوی کے بعد بھی مراٹھا ریزرویشن کے لیے تحریک چلانے والے منوج جرانگے پاٹل اس فیصلے سے ناراض ہیں اور اپنی اسی ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے اپن
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:00:55
مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ’پرساد‘ کھانے سے تقریباً 200 افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے سے علاقہ میں بھی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بلڈھانہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سینکڑوں لوگوں نے پرساد کھایا تھا، جن میں سے کم و بیش 200 لوگ اتنے بیمار ہوئے کہ انھیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 15:58:12
ہریانہ پولیس نے پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر اس وقت آنسو گیس کے گولے داغے جب مظاہرین نے سرحد پر نصب رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم کسان رہنماؤں نے مظاہرین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 15:53:51
معروف مصنف اور سفارت کار سے سیاستدان بننے والے ششی تھرور کو منگل (20 فروری) کو فرانس میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا۔ تھرور کو فرانسیسی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانسیسی سینیٹ کے صدر جیرارڈ لارچر نے اپنے باوقار اعزاز ’شیویلئر ڈے لا لیجیئن ڈی آنر‘ سے نوازا۔ فرانسیسی سینیٹ کے اسپیکر لارچر نے کہا کہ ’’ڈاکٹر تھرور فرانس کے سچے دوست بھی ہیں۔‘‘ تھرور ترواننت پورم، کیرالہ سے کانگریس کے
View more
Wed, 21 Feb 2024 15:50:04
رہاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔ الجزائر کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں تیرہ ووٹ آئے جبکہ برطانیہ نے ووٹ کا استعمال نہیں کیا اور امریکہ نے اس کو ویٹو کر دیا۔ سات
View more
Wed, 21 Feb 2024 15:32:03
ہریانہ کے گروگرام واقع مانیسر علاقہ میں منگل کو سینکڑوں کسانوں نے کسان مظاہرین کے ’دہلی چلو‘ تحریک کے ساتھ اتحاد ظاہر کرنے کے لیے دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن گروگرام پولیس نے انھیں راستے میں ہی روک لیا اور سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 09:10:22
شہر کے مضافات کومبلاگوڈو میں واقع ایک کباڑ کے شیڈ میں بوتلوں میں پرفیوم اور کیمیکلس بھرنے کے دوران اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے تین افراد زندہ جل گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے اور ان میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy