Mon, 26 Feb 2024 19:33:43
پچھلے دنوں منڈگوڈ میں بی جے پی کارکنان کی جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا کو 'سدارا مُلّا خان' کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا ۔ اس پر پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:29:56
اتوار کو بائک اوور ٹیک کرنے کے مسئلے پر جس نوجوان کا قتل ہوا تھا وہ 'سیدّی' طبقے سے تعلق رکھتا تھا ، اس لئے سیدّی سماج کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے اس قتل میں شامل ایک با اثر شخص کے بیٹے سمیت تمام ملزمین کی گرفتاری تک اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:26:49
شہر میں 'دستور اور قومی اتحاد' کے عنوان سے 24 اور 25 فروری کو منعقدہ کانفرنس میں لیکچر دینے کے لئے ریاستی حکومت کی دعوت پرلندن سے تشریف لانے والی مشہور مصنفہ، شاعرہ اور سماجی کارکن نیتاشا کَول کو بینگلورو ایئر پورٹ پر امیگریشن افسران نے شہر میں داخل ہونے سے روکا اور 24 گھنٹوں تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے واپس لندن بھیج دیا ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 00:05:40
زمین پر سے قیمتی مشینیں چرانے والوں نے اب سمندر میں اپنے ہاتھ کی صفائی دکھانا شروع کیا ہے جس کی تازہ ترین مثال ماحولیاتی تبدیلیوں کے سگنل فراہم کرنے کے لئے کاروار کے علاقے میں بحیرہ عرب میں لگائے گئے 'رڈار' کی چوری ہے ۔
View more
Sun, 25 Feb 2024 15:16:57
دو دن قبل کمٹہ کے قریب ہندوستانی سمندری سرحد میں چینی جہاز کی موجودگی اور اس سے ساحلی سیکیوریٹی کو درپیش خطرے کے تعلق سے جو خبریں عام ہوئی تھیں اس پر کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ یہ ایک جھوٹی خبر تھی اور چینی جہاز ہندوستانی سرحد میں داخل نہیں ہوا تھا ۔
View more
Sun, 25 Feb 2024 15:15:11
ہوناور کے کاسرکوڈ ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے مقامی ماہی گیروں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی، خواتین سمیت کئی لوگوں کی گرفتاریاں ، جھوٹے مقدمات کی شکل میں جو زیادتیاں ہوئی تھیں، اس کے تعلق سے حقوق انسانی کمیشن سے شکایت کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 24 Feb 2024 18:10:09
اُترپردیش کے کاس گنج میں ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں الٹنے کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار54 تالاب میں گر گئے تھے جسمیں سے اب تک 24 لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بچائے گئے دیگرلوگوں میں کئی لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy