Tue, 26 Mar 2024 11:44:09
تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کے دوران ریاستی انٹلیجنس بیورو کے چیف رہ چکے ٹی پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ انھیں فون ٹیپنگ معاملے کے ملزم نمبر 1 کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ تلنگانہ کی گزشتہ بی آر ایس حکومت کے دوران ان کے حکم پر اپوزیشن لیڈران کے فون کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کر کے الیکٹرانک ڈاٹا اکٹھا کیا گیا۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:36:52
تمل ناڈو کے نیلگری میں پیر کے روز لوک سبھا انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی کے دوران ضلع کلکٹریٹ کے پاس بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جسے سنبھالنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر ایل مروگن کو اتارا ہے۔ اس سیٹ سے ’انڈیا‘ اتحاد کے امیدوار ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ ہیں۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:33:05
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور دوسری طرف ملک میں سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف کچھ ریاستوں میں لگاتار تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین بھی سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف ہیں اور لگاتار اس تعلق سے بی جے پی و آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اپنے بیانات میں کئی بار وہ بی جے پی و آر ایس ایس کی مسلم منافرت کا بھی تذکرہ کر چک
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:09:50
موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:00:51
بجنور کے دھام پور میں ہولی کے نام پر مسلم خواتین کو نشانہ بنانے اور ان پر زبردستی گیلا رنگ اور پانی ڈالنے کے معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار اور۳؍ کو حراست میں لیا ہے۔ یہ کارروائی بجنور کے دھام پور کی شرمناک واردات کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:56:25
بی جے پی جس طرح سے لوک سبھا انتخابات کیلئے ’چار سو پار‘ کا نعرہ دیا ہے، کچھ اسی طرح کا بلند بانگ دعویٰ اس نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے بھی کیا تھا لیکن جب نتائج سامنے آئے تو اس کا اسکور صفر رہا۔ حالانکہ الیکشن جیتنے کیلئے اس نے کوئی ایسا حربہ باقی نہیں رکھا، جو استعمال نہ کیا ہو۔ یہاں تک کہ بائیں بازو کی طرف سے جنرل سیکریٹری کی امیدواری آخری مرحلے میں مس
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:50:36
سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسے ہر طرف منہ کی کھانی پڑے گیکیونکہ لوگ اس سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں، اسلئے وہ اس بار ’انڈیا‘ اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:46:03
بی جے پی اعلیٰ کمان نے اتوار کے روز اپنی ۵؍ ویں فہرست جاری کی ہے جن میں ملک بھر سے ۱۱۱؍ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ انہی میں ۳؍ نام مہاراشٹر کے بھی ہیں۔ اس طرح اب مہاراشٹر میں بی جے پی کی جانب سے اب تک ۲۳؍ ا شیوسینا (شندے) اور این سی پی ( اجیت) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر گفتگو کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:40:30
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ شراب پالیسی میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے وہ جہاں جیل پہنچا دیئے گئے ہیں، وہیں اب جیل میں رہ کر سرکاری احکام جاری کرنے کے ایک معاملے میں نئی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy