Sat, 15 Jun 2024 12:25:53
الہ آباد ہائی کورٹ نے جنسی استحصال کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی سے متعلق قوانین خواتین کو پیشِ نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر معاملے میں مرد ہی قصوروار ہوتے ہیں۔ ایسے معاملات میں ثبوت پیش کرنا مرد اور عورت دونوں کی ذمہ داری ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:18:42
دنیا بھر سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے لاکھوں عازمین ِ حج جمعہ ۸؍ ذی الحجہ کو ’یوم ترویہ ‘ گزارنے کیلئےلبَيك اللّھُمَ لَبّيك کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ پہنچ گئے جہاں خیموں کا شہرآباد ہوگیا ہے۔ پوری دنیا سے ۱۵؍ لاکھ سے زیادہ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:16:10
شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ جیسے جیسے صبح ہوتی ہے شدید گرمی درجہ حرارت میں اضافہ کرتی ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موسمیاتی مرکز نے کہا کہ فی الحال شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر اور گرمی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:08:23
ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا 31 واں میچ جنوبی افریقہ اور نیپال کے درمیان سینٹ ونسنٹ کے آرنوس ویل گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں افریقہ نے ہارا ہوا کھیل جیت کر نیپال کو ایک رن سے شکست دی۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 11:57:57
ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔ یوٹی قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں تو یہ ملک سے حقیقی دیش بھکتی ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 11:54:49
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے آرڈی بی حکام کو 15 جولائی تک اس کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 11:04:36
کرناٹک ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو سابق چیف منسٹر بی ایس یڈ ی یورپا کو پوکسو کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کو 17/ جون کو سی آئی ڈی میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔
View more
Fri, 14 Jun 2024 20:28:34
نومنتخب رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ منعقدہ اپنی پہلی میٹنگ میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلع اتر کنڑا میں غیر سائنٹفک انداز میں کیے گئے نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے حادثہ رونما ہوتا ہے اور اس میں عام لوگوں کی جان چلی جاتی ہے تو نیشنل ہائی وے کے افسران کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
View more
Fri, 14 Jun 2024 20:10:29
بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کے ہال میں ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی صدارت میں منعقدہ ہاسپٹل رکھشا سمیتی کی میٹنگ میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے تیقن دیا کہ یہاں 250 بستروں والا ہاسپٹل جلد ہی منظور ہو جائے گا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy