Wed, 04 Apr 2018 23:55:33
راجستھان کے کرولی ضلع کے ہنڈون قصبے میں5,000لوگوں کی مشتعل ہجوم نے موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی اور اور ایک سابق ممبر کے گھروں میں آگ لگانے اور دوسرے مقامات پر آگ زنی اور پتھر بازی کے واقعہ کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 23:43:21
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج یہاں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 23:27:25
کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاست میں گہما گہمی کا ماحول ہے۔آج سدا رامیا کے 25 کانگریس لیڈر جے ڈی ایس میں شامل ہو گئے ۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 21:31:31
بھٹکل تعلقہ کے ماولّی 1گرام پنچایت کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کے گاؤں میں پانی کی فراہمی کا انتظام نہیں کیا جاتا تو پھر وہ لوگ اس مرتبہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں گے۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 21:24:13
بھٹکل میں آدھارکارڈ بنوانے کاصرف ایک سنٹر(نیمّدی کیندرا) ہونے کی وجہ سے نیا آدھار کارڈ بنوانے اور نام و پتہ تبدیل یا درست کرنے کے سلسلے میں عوام کو جن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ، انہیں سامنے رکھتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے اور مزید ایک آدھار کارڈ سنٹر قائم کیا جائے ۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 21:17:17
حال ہی میں منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا ایئرپورٹ ہونے کا ایوارڈ ملا ہے ۔ لیکن دو تین دن قبل سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی جس میں گاڑیوں کے پارکنگ یارڈ میں موجود ٹھیکیدار کے عملے کو ایک کار والے سے مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے اور سینہ ٹھونک کر اپنے خلاف شکایت درج کروانے کی بات کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 18:26:46
پچھلے کچھ دنوں سے خاموش دکھائی دینے والے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ٹویٹر کے ذریعے پھر سے زہر اُگلا ہے۔ اس بار وزیر موصوف کے نشانے پر مودی سرکار کے خلاف محاذ بنانے میں مصروف سیاسی لیڈران ہیں اور اننت کمار نے بی جے پی کی حلیف پارٹی شیوسینا کو بھی نہیں بخشا ہے۔
View more
Wed, 04 Apr 2018 14:43:01
تعلقہ کے شرالی .الویکوڑی میں مورخہ 15/اپریل سے ٹی ٹین (دس ۔ دس اووروں کا) آٹھ روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہورہا ہے جس میں بھٹکل سمیت مرڈیشور اور شرالی کی جملہ 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy