ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عمان میں ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت پر کھرگے کا مودی حکومت سے جواب طلب، خاموشی کو تنقید کا بنایا نشانہ

عمان میں ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت پر کھرگے کا مودی حکومت سے جواب طلب، خاموشی کو تنقید کا بنایا نشانہ

Sun, 14 Jun 2026 19:56:07    S O News

نئی دہلی، 14/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے عمان کے ساحل کے قریب امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 3 ہندوستانی ملاحوں کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عمان میں امریکی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی ملاحوں کی میتیں جب ہندوستان پہنچ رہی ہیں، ایسے وقت میں میں بھی پوری قوم کے ساتھ ان 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت پر سوگوار ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’اس المناک واقعے کو 3 دن گزر چکے ہیں، لیکن پھر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کوئی عوامی بیان یا تعزیتی پیغام تک سامنے نہیں آیا۔ پوری قوم اس کا انتظار کر رہی تھی، مودی جی۔‘‘

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کو خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے مزید لکھتے ہیں کہ ’’آپ نے کہا تھا کہ ’دیش نہیں جھکنے دوں گا‘ لیکن اب کسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہی کہ آپ نے ہندوستان کی عالمی حیثیت اور خودمختاری کو کمزور کر دیا ہے۔ ہمارے قومی مفادات کو روزانہ کی بنیاد پر قربان کیا جا رہا ہے، اور آپ میں یہ جرات ہے کہ اسے ’وشو گرو‘ کے بیانیے کے ذریعے خوبصورت بنا کر پیش کریں۔‘‘

ملکارجن کھرگے مطابق ہندوستان اُس وقت ’وشو گرو‘ تھا جب وہ اپنی اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھتا تھا اور غیر وابستگی کی پالیسی پر عمل کرتا تھا۔ دنیا ہماری بات سنتی تھی، کیونکہ سابقہ تمام حکومتوں نے مسلسل ایسی پالیسی اختیار کی جس میں کسی کے سامنے جھکنے سے گریز کیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’خارجہ پالیسی کے معاملات میں ہندوستانی شہریوں کی جانوں کو بعد کی چیز نہیں سمجھا جا سکتا۔ ایسے وقت میں جب کئی سنگین سوالات کے جواب ابھی باقی ہیں، خاموشی جواب دہی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ قوم حقیقت جاننے کی حقدار ہے اور متاثرہ خاندان انصاف کے مستحق ہیں۔‘‘


Share: