Tue, 18 Dec 2018 14:04:27
ریاستی وزیر صنعت کے جے جارج نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایاکہ کولار ضلع کے کولار گولڈ فیلڈس( کے جی ایف) میں موجود بھارت گولڈ مائنس لمیٹیڈ کا کارخانہ بند ہوچکا ہے۔
View more
Tue, 18 Dec 2018 13:59:03
باگلکوٹ ضلع کے ایک نجی شکر کے کارخانے میں بائلر پھٹنے کی وجہ سے ہلاک افراد کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات آج ریاستی اسمبلی میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔
View more
Tue, 18 Dec 2018 13:49:47
ریاست کے وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ کورگ سمیت سیلاب کی تباہی سے متاثر آٹھ اضلاع کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں معاوضے کی رقم جمع کرادی گئی ہے۔
View more
Tue, 18 Dec 2018 13:40:36
بی جے پی کے ترجمان نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے مقدمے میں سجن کمار کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 22:26:03
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ حلف برداری کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ کانگریس ریاست کے عوام کی خدمت کرنے کی اپنی ذمہ داری مکمل طور پر نبھائے گی۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 22:21:19
کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے تیسری بار راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر اور ان کے ساتھ نئی حکومت میں بطور نائب وزیر اعلی شامل ہوئے سچن پائلٹ نے پیر کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 21:27:27
5جنوری کو ہفت گنبد گلبرگہ کے تاریخی میدان میں بعد نماز مغرب آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے شمالی کرناٹک (حیدر آباد کرناٹک و ممبئی کرناٹک)کے 13ضلعوں پر مشتمل کنوینشن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں تمام مذاہب کے سیکولر ذہن رکھنے والے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ اس بات کی اطلاع نگران معتمد آل انڈیا ملی کونسل ممبئی کرناٹک و حیدر آباد کرناٹک ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے دی۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 21:02:47
ممبئی کے ESIC کامگار ہسپتال میں آگ لگنے سے سے چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی وہیں پیر کی شام کو ہوئے اس حادثے میں 50 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ہیں.جائے وقوع پر فائر بریگیڈ پہنچ گئی ہے اور بچاؤ کا کام تیزی سے چل رہا ہے. گراونڈ فلور سے بھڑکی آگ تیزی سے اوپر کی طرف پھیلتی چلی گئی. آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے.
View more
Mon, 17 Dec 2018 20:41:56
مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملے میںآ ج بھگواء ملزمین کو اس وقت شدید ہزیمت اٹھانی پڑجب خصوصی این آئی اے جج نے دفاعی وکلاء کی غیر موجود کی وجہ سے سرکاری گواہ کی گواہی نا مکمل ہونے کے باوجود اسے فارغ کردیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy