Wed, 19 Dec 2018 23:05:48
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے آر آر ایس کے اشارے پر مودی حکومت کے زریعہ طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں پیش کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے
View more
Wed, 19 Dec 2018 21:31:11
شہر کی مختلف اہم تجارتی عمارتوں میں گاڑیوں کی پارکنگ کے عوض بھاری رقم لئے جانے اور بی بی ایم پی کو اس میں سے کچھ ادا نہ کئے جانے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ شہر کی کسی بھی تجارتی عمارت میں پارکنگ فیس کی وصولی پر پابندی عائدکردی جائے۔
View more
Wed, 19 Dec 2018 21:21:27
چامراج نگر کے ہانور تعلقہ میں آنے والے سلواڈی دیہات کے مارما مندر میں زہر آلود پرساد کی تقسیم دن بہ دن ایک نیا رخ اختیار کرتی جارہی ہے۔ اس مندر کے بڑے پجاری ڈوڈیا نے آج پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران مندر میں دئے جانے والے کھانے کے پرساد میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا ہے۔
View more
Wed, 19 Dec 2018 21:15:56
لگاوی کے سورنا سودھا کو سال بھر استعمال کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے 9اہم محکموں کو سورنا سودھا منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ شمالی کرناٹک کے عوام کی یہ مانگ رہی ہے کہ کچھ اہم سرکاری محکموں کو بلگاوی منتقل کیا جائے تاکہ وہ بار بار سرکاری کاموں کے لئے بنگلور کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہوں ۔
View more
Wed, 19 Dec 2018 21:00:23
کولار ضلع کے ملباگل تعلق میں آنے والے گنا گنٹے پالیہ سرکل میں واقع مرارجی دیسائی اقامتی اسکول کے احاطے میں بیت الخلاء کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک ساتویں جماعت کی طالبہ کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت جوسنا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Dec 2018 20:54:36
بلگاوی کے سورنا سودھا میں جاری لیجسلیچر کے سرمائی اجلاس کا اب جبکہ صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہے، اجلاس کی کارروائیوں کے تئیں بیشتر اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی صاف ظاہر ہونے لگی ہے۔ حکمران کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے اراکین کی تعداد آج ایوان میں غیر معمولی طور پر کم رہی، حالانکہ کل ہی بلگاوی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کا اہتمام کیاگیا لیکن اس کے باوجود بھی آدھے سے زائد کانگریس اراکین اسمبلی آ
View more
Wed, 19 Dec 2018 19:36:14
چامراج نگر کے سولواڈی گاؤں میں مندر کا زہریلا پرساد کھانے کے بعد ہونے والی15بھکتوں کی ہلاکتوں کے پیچھے اسی مندر کے چیف پجاری کی سازش کا خلاصہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق اس معاملے گرفتار کیے گئے ایک چھوٹے مندر کے پجاری ڈوڈیّا نے پوری سازش پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مندر کے انتظامات کو لے کر چل رہی گروہی جنگ کی وجہ سے اپنے مخالف گروہ کو بدنام کرنے کے لئے مندر کے چیف پجاری ہیمّاڈی
View more
Wed, 19 Dec 2018 15:20:24
بومن ہلّی علاقے میں کالی ندی کے کنارے کپڑے دھوتے وقت گؤلی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے جو چار افراد غرقاب ہوگئے تھے، ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے ان کے گھر پہنچ گئے۔
View more
Wed, 19 Dec 2018 15:12:29
پڈوبیدری کارکلا اسٹیٹ ہائی وے پر بیلمن کے علاقے میں ٹو ل گیٹ تعمیر کیے جانے کے خلاف مختلف سماجی ، تجارتی اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے 20دسمبر کورضا کارانہ طور پر بند منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy