Thu, 20 Dec 2018 19:34:25
آل انڈیا بینک آفیسرس کنفڈریشن (AIBOC)کے بینر تلے بینک ملازمین نے اپنے مختلف مطالبات منوانے کے لئے 21 دسمبر کو ملک گیر پیمانے پر ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سنڈیکیٹ بینک آفیسرس ایسو سی ایشن کے نیشنل صدر یو ششی دھر شیٹی نے دی ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 18:58:39
ایک بڑے کنٹینر میں مبینہ طور پر ذبیحہ خانے کے لئے سپلائی کیے جانے والے جانوروں کو منگلورو پولیس نے اس وجہ سے روک لیا کہ جانور ٹرانسپورٹ کرنے سے متعلق دستاویزات موجود نہیں تھے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کنٹینر میں 24 بیل اور 7 بھینسیں تھیں، جسے پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 13:24:28
پڑوسی تعلقہ ہوناور میں مسلمانوں کو متحدرکھنے اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے مقصد کے تحت ہوناور تنظیم سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا تعارفی اجلاس انشاء اللہ 13 جنوری بروز سنیچر کو رکھا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ہوناور تنظیم کے صدر محمد علی شیخ نے دی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 13:15:15
شمس اسکول کے سالانہ جشن کے موقع پر حسب روایت بتاریخ 23دسمبر 2018کو رات ۹ بجے شمس ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کا ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس مدعوبیرونی مہمان شعرائے کرام کے علاوہ مقام میزبا ن شعراء بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ مشاعرے کے دوران جناب سید اشرفؔ برماورکا کلام بھی خوش الحان فنکار پیش کریں گے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 13:03:01
روزانہ ایک اہم شخصیت کی طرح لباس پہن کر اے پی کو خصوصی درجہ کے لیے مرکزی حکومت پر دباو کا دعوی کرنے والے تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ این سیواپرسا د آج 18ویں صدی کی اہم شخصیت و انگریزوں کے باغی ویرپانڈیا کٹا بومانم کی طرح لباس پہن کر پارلیمنٹ پہنچے۔ویرپانڈیانے برطانوی تسلط کی مخالفت کی تھی اور انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:57:55
کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے لوک سبھا الیکشن کی آمد دیکھ کر جی ایس ٹی پر سیاست شروع کردی ہے اور اب وہی قدم اٹھانے کی بات کی جارہی ہے جس کا ذکر ان کی پارٹی مسلسل ساڑھے چار سال سے کررہی ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:25:19
لوک سبھا میں اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ کے درمیان سیروگیسی (کرایہ پر رحم مادر ) ریگولیشن بل 2016 کو منظور کردیا گیا۔اس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:19:50
مرکزی تفتیشی بیور(سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید سودے میں ’بچولیہ ‘کرسچین مشیل کو 10دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy