Thu, 20 Dec 2018 11:57:56
بہارمیں این ڈی اے میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے تیور نے سیاسی پاراچڑھا دیاہے۔اپوزیشن نے اس کولے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا نے کہا کہ تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست نے این ڈی اے میں بکھیراؤ طے کر دیا ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:51:19
پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کو بدھ کے روز اْس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کے دو سینئر ترین لیڈران اورسابق وزراء سید بشارت بخاری اور پیر محمد حسین نے اس جماعت سے علیحدگی اختیار کرکے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکرلی
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:46:41
راجستھان کے تیسری بار وزیراعلیٰ بنے اشوک گہلوت نے آج یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ میں اپنا کام کام سنبھال لیا۔مسٹرگہلوت نے 17دسمبر کو وزیراعلی عہدے کا حلف لیا اور بدھ کو سرکاری سیکریٹیریٹ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ حال میں عہدہ سنبھالا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:43:37
وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پنچایتی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے ہرممکن تعاون دینے کا بھروسہ دیاہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:40:39
2019 میں مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کون بھاری پڑے گا یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔لیکن اس کے لیے بی جے پی اور کانگریس علاقائی پارٹیوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے ڈورے ڈال رہی ہیں۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:37:03
بی جے پی رکن کونسل لہرسنگھ نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے نام ایک مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی اہم شخصیت کی جینتی کے لئے سرکاری چھٹی نہ دی جائے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:29:15
ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے ڈپٹی چیرمین کے طور پر آج جے ڈی ایس کے ایس ایل دھرمے گوڈا بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔آج جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی چیرمین پرساد چندر شٹی نے ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کی کارروائی کا آغاز کیا اور کہا کہ بسوراج ہوراٹی ، کے ٹی سری کنٹے گوڈا، این اپاجی گوڈا کی تائید سے ایس ایل دھرمے گوڈا نے ڈپٹی چیرمین کے عہدے کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے ،
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:25:55
ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں آنے والے 209 دیہاتوں کو روزانہ 409 ٹینکروں کے ذریعے پانی مہیا کرایا جارہاہے۔ ان علاقوں میں پینے کے پانی کی کوئی کمی نہ ہو اس کے لئے خاص احتیاط برتی جارہی ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:23:44
ریاست کے کانگریس قائدین کی طرف سے 22 دسمبر کو ریاستی کابینہ میں توسیع یقینی قرار دیتے ہوئے کئے گئے اعلان اور راج بھون میں کابینہ کی توسیع کے لئے تیاریوں کی شروعات کے باوجود اب بھی بیشتر کانگریس اراکین اسمبلی جو وزارت کے دعویدار ہیں انہیں یقین نہیں ہے کہ کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy