Tue, 25 Dec 2018 11:15:13
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 94 ویں جینتی کے موقع پر ان کی یاد میں 100 روپے کا سکہ جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لئے اقتدار جہاں آکسیجن کی مانند ہے، وہیں واجپئی اپنی عوامی زندگی میں طویل عرصے تک اپوزیشن سے ملاقات کرکے قومی مفاد سے جڑے موضوعات اٹھاتے رہے۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:07:31
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا صادر کر دی۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:01:17
محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک اسکیم شروع کی گئی ہے جس میں مختلف مقامات پر دیہاتی سطح پر ’گرام آرنیہ سمیتی ‘ تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹیاں درختوں کے باغات بنانے اور ان کا تحفظ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں اور محکمہ جنگلات کی طرف سے ایسے باغات سے ہونے والی آمدنی میں ان کو پارٹنرشپ کی بنیاد پر منافع میں حصہ دیا جاتا ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:32:57
اسلام دشمن طاقتیں ملک میں شریعت اسلامی کے متعلق عام مسلمانوں کے ذہنوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کے لئے مختلف ذرائع ابلاغ کا استعمال کررہی ہیں۔ ان حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ شریعت کے متعلق کسی بھی مسئلے پر صرف ان لوگوں سے رجوع کریں جو شریعت سے واقفیت رکھتے ہوں اور تعلیمات اسلامی ، قرآن وحدیث کی روشنی میں امت کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنر
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:26:49
ریاستی وزارت سے برطرف برگشتہ کانگریس لیڈر رمیش جارکی ہولی کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہ دینے منانے کی کوشش کانگریس کے تمام حلقوں سے کی جارہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ صدر کانگریس راہل گاندھی نے ریاستی کانگریس قائدین کو ہدایت دی ہے کہ کانگریس سے کوئی بھی رکن اسمبلی مستعفی نہ ہونے پائے اس بات کو یقینی بنائی جائے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:24:17
سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ ریاستی کانگریس کا کوئی رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا، کمار سوامی کی قیادت والی جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت پوری طرح مستحکم ہے، آنے والے لوک سبھا انتخابات میں دونوں سیاسی جماعتیں متحد ہوکر کرناٹک سے بی جے پی کا صفایاکرنے کے لئے منظم ہوچکی ہیں، اسی وجہ سے بی جے پی خوفزدہ ہوکر اس حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:18:59
31 دسمبر کو سال نو کی شب کے اہتمام میں سال گزشتہ شہر بنگلور کے بعض علاقوں میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات اور خاص طور پر ایم جی روڈ اور برگیڈ روڈ میں شرپسندوں کے طوفان بدتمیزی کو دیکھتے ہوئے اس بار شہر کی پولیس نے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:06:12
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ ریاست کے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملے میں وہ خاموش نہیں ہیں بلکہ ہمہ وقت اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ جلد از جلد کسان طبقے کو قرض کے بوجھ سے نجات دلائی جائے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:02:07
شہر کے ایم جی روڈ اور بیپنا ہلی کے درمیان میٹرو لائن کے ستون نمبر 155کی بیم میں خرابی اور ٹرینٹی سرکل اسٹیشن کے قریب اس کی مرمت کے کام کی وجہ سے 28 تا 31 دسمبر ایم جی روڈ سے بیپناہلی تک کی نمّا میٹرو خدمات معطل کردی گئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy