Mon, 24 Dec 2018 13:04:19
مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نتن گڈکری نے اتوار کو کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کے ایک طبقے نے ان بیانات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا۔ان کا یہ بیان ان کے اس مبینہ تبصرے کے پس منظر میں آیا ہے جس میں انہوں نے قیادت کو شکست کی ذمہ داری لینے کی بات کہی تھی ۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 12:53:51
ریاستی مخلوط حکومت کی تال میل کمیٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے وضاحت کی ہے کہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے کوئی بھی استعفیٰ نہیں دے گا ۔ پارٹی میں عدم اطمینان نہیں ہے ۔ ناراضی بھی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ رمیش جارکی ہولی کی کانگریس چھوڑ نے کی خبر ایک افواہ ہے ۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 12:45:13
اتر پردیش میں بی ایس پی اور ایس پی کے اتحاد میں کانگریس کو جگہ نہیں دیے جانے کی خبروں کے درمیان کانگریس کے سینئرلیڈر سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا تو قومی سطح پر بی جے پی مخالف مورچہ کمزور ہوگا اور اس سے ’پیدا ہوتے ہی مٹ جانے‘جیسی صورت حال پیداہوسکتی ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 12:37:00
ملک میں عدم برداشت کو لے کر فلم اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان کے بارے میں جاری بحث کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان جتنی رواداری دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 12:31:33
ممبئی کے گورے گاؤں میں دو منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 6زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ واقعہ گورے گاؤں کے موتی لال نگر میں صبح 9بج کر 15منٹ پر ہوا، جب دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ تعمیر کے دوران گر گیا۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 11:38:11
پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو مسلسل تیسرے دن کمی جاری رہی۔ملک کی راجدھانی دہلی میں 70.07 روپے لیٹر ہو گیا ہے جو جنوری 2018 کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 10:26:13
انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 22:00:50
دہلی میں اتوار کو سال میں دوسری بار آلودگی کی سطح سب سے زیادہ رہی۔موسمیاتی حالات کی وجہ سے آئندہ کچھ دنوں تک دہلی کی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں رہ سکتی ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 21:55:12
خاندانی تنازعات کی وجہ سے سماجوادی پارٹی(ایس پی) سے علیحدہ ہوکر شیوپال سنگھ یادو بھلے ہی پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا(پی ایس پی) کی تشکیل کرچکے ہوں لیکن ان کے اندرونی تکلیف شعر کی شکل میں بالآخرزباں پر آہی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy