Sun, 23 Dec 2018 21:39:04
بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی طرف سے ملک میں قانون کا نظام پر سوال اٹھانے والے بیان کو لے کر بھی بحث جاری رہی ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 21:31:49
سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے اپنی نئی کتاب میں دعویٰ کیاہے کہ ملک کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار گمراہ کرنے والے ہیں،ریزرو بینک کی خود مختاری خطرے میں ہے اور نوٹ بندی سب سے بڑا بینکاری دھوکہ ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 20:27:17
بہار میں این ڈی اے اتحاد میں تذبذب اب ختم ہوگیا ہے۔ یہاں بہار لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹیوں کی سیٹوں کا حساب کتاب صاف ہو چکا ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ کے گھر اتوار کو جے ڈی یو، ایل جے پی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی گئی۔اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پریس کانفرنس میں تینوں پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کراعلان کیا گیا۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 19:31:53
گجرات کی جسدن اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوئی ہے تو وہیں جھارکھنڈ کی کولیبرا اسمبلی سیٹ کانگریس نے جیت لی ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 15:24:49
ریاست گجرات کے سورت کے پاس امرولی میں ایک اسکولی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جاگرنے سے کم ازکم 10 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ 20 سے زائد بچے زخمی ہیں۔ اطلاع کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کئی ایک کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمی بچوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 15:15:53
پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد امریکی تھنک ٹینک ’بروکنگ انسٹی ٹیوشنز‘ نے دعوی کیا ہے کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 15:03:29
ہنومان کو دلت، پھر مسلم قرار دئے جانے کے بعد یوگی کے اسپورٹس وزیر نے انہیں اب کھلاڑی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہنومان کسی ذات و مذہب کے نہیں،بلکہ وہ محض ایک کھلاڑی تھے۔ ہنومان کی ذات و مذہب پر یوگی کے بیان کے بعد جو بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوا وہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے اور تازہ بیان یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اور سابق کرکٹر چیتن چوہان نے دیا ہے۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 13:18:17
کالج کے طلباسے بھری بس پر گوا کی شراب غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے بس سمیت شراب کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس تعلق سے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 12:56:38
یہاں نور مسجد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک راہ گیر اُس وقت زخمی ہوگیا جب روڈ کراس کے دوران ایک بائک اس سے ٹکراگئی۔ راہ گیر کی شناخت بھٹکل عمر اسٹریٹ کی مکین محمد ابرار ملپا (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر کی دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy