Sat, 09 Feb 2019 12:24:05
رافیل معاہدے پر ایک اخبار’ دی ہندو‘ کی رپورٹ پر ایک بار پھر سیاست تیز ہے۔ رافیل معاملے پر رپورٹ کے حوالے سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے تازہ حملے کے بعد پارلیمنٹ میں بھی معاملہ گرمایا اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو لوک سبھا میں اس کا جواب دینا پڑا۔ رافیل کے معاملے پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں جواب دیا اور کانگریس پر جوابی حملہ کیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:14:41
رافیل سودے کا مسئلہ جمعہ کو لوک سبھا میں چھایا رہا جہاں متحد اپوزیشن نے ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانے اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:05:33
آڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پائے جانے والے جنگلاتی علاقے میں ایم کے چیدانندا (36سال) نامی شخص کی لاش دستیاب ہوئی جو قتل کے بعد یہاں لاکر پھینک دی گئی تھی۔پولیس نے تحقیقات کے بعد اس قتل میں ملوث فارم کے مالک گنپا نائک(35سال) اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 12:01:14
برہماور تعلقہ کے کوراڈی میں واقع طالب علموں کے ہاسٹل سے ایک طالب علم فرار ہوگیا ہے جبکہ دوسرا قریبی علاقے میں درخت سے لٹکتا ہواپایا گیا ہے، جس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے اس نے خود کشی کرلی ہے۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:49:15
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے وقت غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ودھان سودھا کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی اور ہر ایک کو تلاشی کے بعد ہی داخلہ دیاگیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:46:09
ریاست کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے کانگریس اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کی تمام کوششیں آج اس وقت رائیگاں گئیں جب سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدرامیا کی طرف سے بجٹ سے پہلے طلب کی گئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بیشتر اراکین اسمبلی نے شریک ہوکر پارٹی سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:42:03
کرناٹک کے وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامي نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:34:26
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کو راست طور پر وفاداری بدلنے کے عوض 50 کروڑ روپیوں کی نقد رقم اور وزارت کا لالچ دلاتے ہوئے ایک آڈیو کلپ منظر عام پر لاکر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے مخلوط حکومت گرانے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کی جارہی تمام کوششوں کی ہوا نکال دی۔
View more
Sat, 09 Feb 2019 11:28:36
بی جے پی کی طرف سے کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کی وفاداری خریدنے اور مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے جوش میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج اپنا دوسرا بجٹ پیش کیا،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy