Tue, 23 Mar 2021 13:05:46
سعودی عرب نے یمن میں جاری جنگ، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان بحران کے خاتمے کے لیے ایک نیا امن منصوبہ پیش کیا ہے۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 13:02:29
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں نامعلوم شخص کے ذریعے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:58:39
اتر پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافے کے سبب آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 24 سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جہاں امتحانات نہیں ہو رہے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی جانے والی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ دیر رات لیا گیا۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:54:14
اداکار سے لیڈر بنے مکل نیدھی میّم (ایم این ایم) کے سربراہ کمل ہاسن نے مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ انھیں دھمکی دیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ کمل ہاسن نے کہا کہ ایجنسیاں ان کو چھاپہ ماری کی دھمکیاں دے رہی ہیں، لیکن وہ چھاپہ ماری سے نہیں ڈرتے۔ ایم این ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ مرکزی ایجنسیاح چھاپے ماریں بھی تو انھیں ان کے گھر سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:50:33
سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر پی چدمبرم نے پیر کے روز بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مغربی بنگال کے انتخابی منشور میں اپنا اصلی چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:31:58
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے بدعنوانی کے الزامات میں پھنسے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کا بچاو کیا اور کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ممبئی پولیس سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے یہ تمام الزامات ان(مسٹر سنگھ) کا تبادلہ کئے جانے کی وجہ سے لگائے ہیں۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:24:59
یشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کمی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جس طرح سے سرحدوں پر تناؤختم کرنے کے لئے فائربندی عمل میں لائے ہیں اور جس طرح سے دونوں ممالک کی طرف سے مثبت بیانات سامنے آ رہے ہیں، اُمید ہے کہ دونوں ممالک اپنی رنجشوں اور تلخیوں کو ترک کر کے تمام مسائل پر بات چیت کی میز پر آئیں گے۔
View more
Tue, 23 Mar 2021 12:11:52
کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ان شراب پینے والے ان نوجوانوں کو خوش خبری دی ہے جن کو کم عمر کی وجہ سے شراب پینے کی اجازت نہیں تھی۔ دہلی کابینہ نے آبکاری پالیسی میں پیر کو تبدیلی کرتے ہوئے شراب پینے کے لئے نوجوانوں کی عمر 25 سے گھٹا کر 21 سال کردی ہے۔
View more